قرآن و حدیث میں جن لوگوں پر لعنت کی گئی ھے
عرض ناشر
کتاب قرآن و حدیث میں جن پرلعنت کی گئی ہے آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ لعنت کے معنی اللہ پاک کی رحمت و نعمت سے دوری اور اس کے غیض و غضب میں مبتلا ہونا
ہے۔ کسی کا کسی کے لیے لعنت کرنا در اصل به دو دھاری تلوار ہے۔ اگر لعنت کرنے والاحق بجانب ہے تو بیعت کی تلوار بے نیام سے نکلا اور اگر لعنت کرنے والا حق بجانب ہونے کی بجائے غلط اور جھوٹے راستے پر ہے تو بیعت کی تلوار خود اسی پر چلنے والی ہے جس سے بیخود اللہ تعالی کی رحمت و نعمت سے کٹ کر اللہ کی پکڑ میں آ جائے گا۔ آج ہمارے معاشرہ میں لعنت اور بد دعا ایک عادت سی بن گئی ہے۔ جس کو دیکھو وہ اس میں مبتلا نظر آتا ہے۔ حوا کی بیٹیوں کا حال تو اس سلسلے میں بہت ہی برا ہے
پر ہوں میں شکوہ سے کیوں راگ سے جیسے باجا
اک ذرا چھیڑیے پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے جبکہ آدم کے بیٹے بھی کچھ کم نہیں کہ اس سلسلے میں وہ کیوں حوا کی بیٹیوں سے پیچھے رہیں؟ ان کی مردانگی اور برتری پھر کیا رہ جائے گی؟
کتاب بذ العنت کے موضوع پر ایک اچھی کتاب ہے جس میں صاحب کتاب نے پوری عرق ریزی اور محنت شاقہ سے وہ تمام قرآنی آیتیں اور حدیئیں جن میں لعنت کی مذمت و برائی اور ایک دوسرے پرلعنت کرنے سے روکا گیا ہے۔ کو جمع کر دیا ہے۔ نیز وہ آیتیں اور حدیثیں بھی پیش کر دی گئی ہیں جن میں ماحونین بین لعنت زدہ لوگ اور ان کی صفات کا اجمالی یاتفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔
پھر بقلم ایک ایسے صاحب دل حق گوحق نواز اور تر جمان قرآن و حدیث کا جن کے قلم گوہر بار سے گزشتہ دو دہائیوں میں دسیوں کتابیں منصہ شہود پر جلوہ افروز ہو کر ملک و بیرون ملک کی عظیم دینی، دعوتی اور علمی شخصیات سے داد تحسین حاصل کر چکے ہیں ۔ نیز ہزاروں کی تعداد میں بندگان اللہ رب العزت فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
کتاب ہذا تین فصلوں پرمشتمل ہے۔ پہلی فصل میں ان لوگوں یا ان چیزوں کا بیان ہے جن پر لعنت کرنے سے روکا گیا ہے۔ دوسری فصل ان لوگوں کے بیان میں ہے جن پر قرآنی آیتوں میں لعنت کی گئی ہے۔ اور تیسری فصل میں ان لوگوں کی تفصیل پیش کی گئی ہے جن پراحادیث رسول میں لعنت آئی ہے۔
اپنے موضوع پر یہ ایک مکمل کتاب ہے جس کا ہر صفیہ رہنما خطوط فراہم کرتا ہے تو ہر عنوان قاری کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ کتاب کے مشمولات پڑھنے والوں میں احسا زمہ داری پیدا کردیتی ہیں۔ جس سے قاری نامرضیات رب سے بچتا ہے اور رضائے رب کی کوشش کرتا ہے۔
کتاب کا آغاز ان لوگوں اور چیزوں کے بیان سے کیا گیا ہے جن پرلعنت سے آنحضرت نے روکا ہے جبکہ عام طور سے لوگ ان باتوں سے ناواقف ہیں۔ مثلا گنہگار مسلمانوں پرلعنت، ہوا پرلعنت، پسو پرلعنت ، مرغ پرلعنت، وغیرہ وغیرہ۔
اس کتاب میں بعض ایسے موضوعات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے جن میں آج بہت سے لوگ بلکہ اچھے خاصے لوگ مبتلا نظر آتے ہیں۔ جیسے صحابہ کرام کے موضوع پر صحابہ کرام کو گالی دینے والے پر لعنت، شراب کے موضوع پر شراب سے وابستہ دس لوگوں پر لعنت، جادو ٹونا کے موضوع پر۔ جادو کرنے والے اور کروانے والے پرلعنت۔