ماہ ذی الحجہ کے فضائل اور مسنون اعمال
ماہ ذی الحجہ کے فضائل اور مسنون اعمال۔ تالیف: مفتی محمد سلمان زاہد
عرض مرتب
اللہ تعالی نے جس طرح کائنات میں کچھ مقامات اور جگہوں کو زمین کے دوسرے مقامات اور جگہوں کے مقابلے میں فضیلت اور فوقیت عطاء کی ہے ، جیسا کہ مساجد کو روئے زمین میں اللہ تعالیٰ کا سب سے پسندیدہ حصہ کہا گیا، اسی طرح سال کے کچھ مہینے ، کچھ ایام اور کچھ راتیں بھی ایسی مقرر فرمائی ہیں جن کی برکتیں دوسرے اوقات اور مہینوں کے مقابلے میں کئی گنازیادہ ہیں، چنانچہ رمضان المبارک کا مہینہ ہو یا سال کے
وہ چار محترم اور عظمت کے حامل مہینے جن کو قرآن کریم میں “مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُم کے ذریعہ حرمت و عظمت کا اعزاز بخشا گیا، یا دنوں میں جمعہ اور عرفہ کے دن، یارا توں میں شب قدر، شب عید، وغیرہ یہ سب وہ مبارک اوقات، مبارک دن اور مبارک مہینے ہیں جن کی برکتیں دوسرے اوقات کے مقابلے میں یقینا زیادہ ہیں ، ایسے اوقات کی حرمت و عظمت اور اُن کی برکات کا تقاضہ یہ ہوتا ہے کہ اُن اوقات و ایام کی زیادہ سے زیادہ قدر کی جائے جس کا طریقہ یہ ہے کہ اُن اوقات و ایام میں اللہ اور اُس کے رسول کے بتائے ہوئے مسنون اعمال اور عبادات کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جائے ، اور ہر طرح کی نافرمانیوں سے اُن اوقات میں مکمل اجتناب کیا جائے۔
ذی الحجہ کا مہینہ بھی سال کے انہی مبارک مہینوں میں ہوتا ہے ، چنانچہ قدیم زمانے سے بلکہ تمام انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کی شریعتوں میں اس مہینے کی عظمت و حرمت کو ملحوظ رکھا گیا ہے چنانچہ یہ سال کے اُن مبارک مہینوں میں شمار کیا گیا جنہیں ہر دور اور
ہر زمانے میں محترم اور عظمت کے حامل مہینے کہا جاتا تھا، اور لوگ اس مہینے کی حرمت و عظمت کے پیش نظر اس مہینے میں جنگ و جدال اور قافلوں کی لوٹ مار سے گریز کیا کرتے تھے ، اسلام میں بھی اسے یہی فوقیت اور فضیلت بخشی گئی، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کا تذکرہ سال کے محترم مہینوں میں کیا، اور نبی کریم صلی الم نے بھی اس کو حرمت و عظمت کو بیان کیا، چنانچہ ارشاد نبوی ہے:
وَأَعْظَمُهَا حُرْمَةٌ ذُو الْحِجَّةِ “ مہینوں میں حرمت کے اعتبار سے سب سے
عظیم مہینہ “ذی الحجہ “ کا مہینہ ہے۔ (شعب الایمان :3479)
نیز آپ صلی قیوم نے اپنے اقوال و افعال کے ذریعہ اس مہینے میں کیے جانے والے اعمال کو بیان کیا جنہیں اس مہینے کے مسنون اعمال کہا جاتا ہے۔
زیر نظر کتاب “ماہِ ذی الحجہ کے فضائل اور مسنون اعمال“ میں اس مہینے کے فضائل و برکات اور اُس کے مسنون اعمال کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے، جسے پڑھ کر عمل کرنے سے ان شاء اللہ ہم اس مہینے کی برکات کو بہت آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ آسانی کیلئے کتاب کو تین بابوں میں تقسیم کیا گیا ہے: (1) عشرہ ذی الحجہ کے فضائل و اعمال۔ (3) یوم عرفہ کے فضائل و اعمال۔
(3) ایام تشریق کے فضائل و اعمال۔
اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ یہ قبول ہو کر خلق خدا کیلئے نفع مند اور میرے لئے باعث
نجات ہے۔ آمین بجاہ سيّد الأنبياء والمرسلين
خاکسار: بندہ محمد سلمان زاہد خادم طلباء جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر 29 ذیقعدہ ۱۴۴۲ھ ، 10 جولائی 2021ء
Maah e Zilhajja kay Fazail aur Masnoon Amaal
By Mufti Muhammad Salman Zahid