مجربات لقمانی

مجربات لقمانی

مجربات لقمانی

مجربات لقمانی تالیف: حکیم عبدالرحیم جلیل

پیش لفظ

حکیم حافظ طاہر محمود فاضل الطب و الجراحت

لقمانی مجربات کے مؤلف حکیم عبدالرحیم جلیل مرحوم ہندو پاک کے ان چیدہ چیدہ حکماء کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے صدری نسخہ جات اور مطلب کے خفیہ راز دل کھول کر اطباء اور شائقین طب کی خدمت میں پیش کر دیئے ہیں۔ یہ انہی کا خاصہ تھا کہ اپنی تصنیفات میں بھرتی کا نسخہ تحریر کرنے اور محض خانہ پری کو وہ جرم عظیم سمجھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ حکیم صاحب مذکور کی تصانیف نے چار دانگ عالم میں وہ مقبولیت

حاصل کی جو صرف گنتی کے چند حکماء کی تصانیف کو ہی نصیب ہوئی ہے۔

حكماء متقدمین کا مقصد صرف فروغ طب اور فلاح انسانیت تھا۔ سچائی، خلوص، ان تھک محنت اور خدمت خلق کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ وہ آخرت میں رب ذوالجلال کے حضور دنیادی اعمال کی جواب دہی کے احساس کے ساتھ اپنی زندگی کا ہر لمحہ گزارتے تھے اور صرف رزق حلال پر اکتفا کرتے تھے۔ وہ چوٹیں گھنٹوں میں اپنی دینی، نجی اور مطب کی مصروفیات سے قرآن کریم اور حدیث مبارکہ کے ساتھ طبی کتب کے مطالعہ کے لئے کچھ نہ کچھ وقت ضرور نکال لیتے تھے۔ ان کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ بحر حال لقمانی مجربات حکیم عبدالرحیم جلیل صاحب کی ایک اچھی کاوش ہے۔ اس کتاب کے نسخہ جات تجربہ کی کسوٹی پر پرکھے جاچکے ہیں اور اعتماد کے ساتھ ان کو درست طریقے سے تیار کر کے مختلف امراض میں کامیابی سے استعمال کرایا جاسکتا ہے۔

یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں امراض رأس تا امراض متفرقہ کا ذکر ہے جبکہ حصہ دوم جنسی امراض کے علاج پر مشتمل ہے بلاشبہ پیش نظر کتاب اطباء کرام اور طب اسلامی کی افادیت پر یقین رکھنے والے دیگر معالجین کے لئے ایک بہترین راہنما ثابت ہوگی۔

Mujaribat e Luqmani

Read Online

Download PDF

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading