مشاجرات صحابہ

MUSHAJARAAT E SAHABA 0000 مشاجرات صحابہ

مشاجرات صحابہ

مشاجرات صحابہ ؓ اور اہل سنت و الجماعت کا معتدل مسلک

حرفے چند

مشاجرات صحابہ “ ایک حساس علمی مسئلہ ہے ، اور اس میں اکثر لوگ بغیر علم و تحقیق چند غلط تاریخی روایات کی بنیاد پر فضول مباحثوں میں الجھے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر ایک عرصہ سے

یہ مہم جاری ہے۔ (معاذ اللہ ) اہل سنت کے اکابر نے اس موضوع پر ہر دور میں قلم اٹھایا اور علم وتحقیق کے ذریعے ان مقدس شخصیات پر لگائے (گھڑے) گئے الزامات کا دلائل کے ساتھ مثبت علمی طور پر رد کیا اور دفاع و ناموس صحابہ کرام کا حق ادا کر دیا۔ دور حاضر کے معروف محقق اور مصنف حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب نے اس موضوع پر چند مدلل کتب بھی تصنیف فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرما ئیں صوبہ بہار (انڈیا) کے معروف عالم دین محقق اور مصنف حضرت مولانا اختر امام عادل قاسمی دامت برکاتہم (مہتمم جامعہ ربانی، منوروا شریف ضلع سمستی پور بہار کو کہ جنھوں نے حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب کی کتب کی روشنی میں ” مشاجرات صحابہ اور اہل سنت و الجماعۃ کا مسلک اعتدال“ کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ تحریر فرمایا ، اور یہ مقالہ عالم اسلام کے عظیم دینی و فکری مرکز دار العلوم دیوبند کے

ترجمان ماہنامہ دارالعلوم دیوبند میں ( ماہ اگست و ستمبر ۲۰۲۲ء) شائع بھی ہوا۔

جب یہ علمی وتحقیقی مقالہ راقم کی نظر سے گذرا تو سوچا کیوں نہ اسے الگ کتابی

صورت میں تیار کر کے شائع کروایا جائے۔ اسی دوران صاحب مقالہ حضرت مولا نا اختر امام عادل قاسمی دامت برکاتہم سے رابطہ ہوا، اور اُن کو اس عزم اور ارادہ سے آگاہ کیا تو انھوں نے نہ صرف خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا بلکہ اس مقالے کو شائع کرنے کی باضابطہ تحریری اجازت سے بھی نوازا ( جو کتاب کے آغاز میں شامل ہے ) فجز اھم اللہ تعالیٰ اب ہم اس رسالے کو بزم شیخ الہند گوجرانوالہ” کی جانب سے شائع کر رہے ہیں ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمالیں اور اس تحریر کو ہم سب کے لیے نفع بخش بنادیں ۔ آمین یا رب العالمین

حافظ خرم شہزاد ( خادم بزم شیخ الہند گوجرانوالہ)

۲۵ ستمبر ۲۰۲۲ء

Mushajarat e Sahaba [RA]

By Mufti Akhtar Imam Adil

Read Online

Download (1MB)

Link 1      Link 2

2 thoughts on “مشاجرات صحابہ

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading