مصنوعی گوشت کے بنیادی احکامات

مصنوعی گوشت

مصنوعی گوشت کے بنیادی احکامات

مولانا معاذ اشرف صاحب

شرعی قواعد وضوابط کی روشنی میں مصنوعی گوشت

Lab Grown Meat کے بنیادی احکامات

آجکل مصنوعی گوشت کا چلن ہوتا جارہا ہے۔ اس موضوع پر عزیزم مولوی معاذ الشرف کہ نے بو تحیر رکھی ہے۔ اسمیں بندہ کا مشورہ بھی شامل رہا ہے۔ اور بفضلہ تعالی موضوع کی اچھی تحقیق اس تحریر میں آگئی اسے جو ان شاء اللہ تعالی علماء و طلبہ کیلئے مفید ہوگی حقوقی قرانی

تعارف

اسلام بلا شبہ ایک ایسا دین ہے جس میں زندگی کا کوئی پہلو خدائی احکامات اور نبوی تعلیمات سے خالی نہیں۔ اور کیونکہ یہ دین قیامت تک باقی رہنے کے لئے ہے اس لئے اس کے احکامات اور قوانین وضوابط ایسے ہیں کہ ہر دور میں اس دین پر عمل کرنا ممکن ہے ۔ بحیثیت مسلمان ہم حلال غذا استعمال کرنے کے پابند ہیں۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں کسی بھی حرام اور ناجائز عصر سے پاک حلال غذا استعمال کرنا مسلمانوں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں رہا، کیونکہ بے شمار اشیاء خر ونوش اور ان میں شامل لا تعداد اجزائے ترکیبی نے حلال و حرام کے مابین فرق کو بہت دشوار بنا دیا ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ کثرت سے

مع النان ۱۴۴۵ نومبر 2023ء ۲۱

حرام اجزاء کا عام استعمال ہے جس نے موجودہ دور میں اکثر اشیاء خردونوش اور ان کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں یہ اطمینان چھین لیا ہے کہ یہ مکمل طور پر حلال ہیں۔ لہذا ایک عرصہ سے اس کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ مختلف اشیاء اور اور ان کے اجزائے ترکیبی پر تحقیق کی جائے تاکہ ان کا حلال یا حرام ہونا واضح ہو سکے۔ یہ تحقیقی مقالہ بھی ضرورت کے اسی تقاضے کو پورا کرنے کی ایک ادنی سی کوشش اور مقالے کو لکھنے کا بنیادی محرک بھی ہے۔ مصنوعی گوشت بھی نئی دریافت یا ایجادات میں سے ایک ہے، جو فوڈ اور میڈیکل سائنس کی مشترکہ کاوش ہے اور کئی طرح کی ٹیکنالوجی وغیرہ کے استعمال سے وجود میں آتا ہے، نیز اس وقت فوڈ سائنس اور حلال کے میدان میں تحقیق اور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس مقالے کا بنیادی موضوع تو مصنوعی گوشت کی حلت و حرمت سے متعلق تحقیق پیش کرنا ہے، لیکن کیونکہ مصنوعی گوشت کی حلت و حرمت کا دارو مدار بہت سی ان چیزوں پر ہے جو اس میں شامل ہیں، مثلاً یعنی اسٹیم سیلز (Stem Cells) جو مصنوعی گوشت کی بنیاد ہیں، اور دیگر اجزاء وغیرہ۔

الہذا اس مقابلے میں سب سے پہلے اسٹیم سیلز (Stem Cells) یعنی الخلاية الجذعية“ سے بحث کی گئی ہے، کیونکہ فی الحال مصنوعی گوشت اسی سے تیار کیا جا رہا ہے، پھر اس میں اسٹیم سیلز کی اقسام اور ان کے حصول کے ذرائع کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ اس کے بعد مصنوعی گوشت پر گفتگو کی گئی ہے، جس میں اس کے بنیادی مراحل، طریقہ کار، اور استعمال ہونے والے اجزاء ترکیبی کو بیان کرنے کے بعد آخر میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ مصنوعی گوشت کا استعمال حلال ہے یا نہیں؟ اور آیا اس میں استحالہ کا تحقق ہوتا ہے یا نہیں؟ چنانچہ علماء کرام اور ماہرین فن کے غور وفکر کے لیے یہ مقالہ پیش کیا جارہا ہے۔ اللہ رب العزت اس ادنی کوشش کو اپنے کامل فضل سے قبول و منظور فرما ئیں ۔ آمین۔ استیم خلیات (Stem Cells) کا تعارف اسٹیم خلیات کے اصل اور بنیادی مآخذ تین طرح کے ہوتے ہیں:

ا۔ انسان

۲۔ جانور

۔ پودے وغیرہ

حلال اور حرام کی بحث کا اصل تعلق زیادہ تر جانداروں سے حاصل کئے گئے اسٹیم خلیات سے ہے،

Masnoi Ghosht

By Maulana Muhammad Maaz Ashraf

Read Online

Download (3MB)

Link 1      Link 2


Discover more from E-Islamic Books

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading