معالجات امراض عصبی

معالجات امراض عصبی

معالجات امراض عصبی

امراض راس و نفسیات

حکیم محمد ضیاء بیگ

پیش لفظ معالجات امراض عصبی

الحمد اللہ معالجات کے موضوع پر معالجات نمیات کی اشاعت کے بعد یہ معالجات امراض عصبی میری دوسری طبی تالیف ہے۔ یوں تو اس موضوع پر نصاب سے متعلق مختلف کتب دستیاب ہیں۔ لیکن یہ کتاب معالجات امراض عصبی سی سی آئی ایم کے نصاب کے مطابق نہایت سادہ اور سلیس زبان میں لکھی گئی ہے۔ اس میں امراض راس اور عصبی و نفسیاتی امراض کو آسان زبان میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی ترتیب و تدوین میں میرے کالج کے ساتھیوں نے ہر ممکن مدد کی۔ میری اہلیہ نے بھی اپنے مفید اور کار آمد مشوروں سے نوازا۔ ادارہ کتاب الشفاء کے پروپرائٹر جناب سید اسد حسین صاحب کا بھی میں تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جن کے بار بار اصرار پر میں کتاب کی تالیف و تدوین کی طرف متوجہ ہوا اور انہوں نے کتاب کو طباعت سے مزین کر کے آپ کی خدمت میں پیش کرنے کا موقعہ دیا۔ اگر کتاب میں کوئی خامی رہ گئی ہو تو براہ کرم اطلاع سے نوازیں۔ آخر میں خالق کائنات سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو فیض عام اور بقائے دوام سے نوازے۔

حکیم محمد ضیاء بیگ

مقدمه معالجات امراض عصبی

پروفیسرز کی انور انصاری پر نسپل الفاروق یونانی طبیہ کالج ، اندور

تصنیف و تالیف کا سلسلہ کسی بھی فن کی زندگی و تابندگی کی ضمانت اور اس کی ترویج واشاعت کا لازمی ذریعہ ہے۔ وابستگان طب یونانی بھی اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں اور اپنی فنی ذمہ داری کی ادائیگی میں حتی الامکان سرگرم عمل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طب یونانی کی نوع بہ نوع موضوعات پر نت نئی تصنیفات منظر عام پر آ رہی ہیں، جن سے ایک طرف طب کے طلباء کے لیے فن کے افہام و تفہیم میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں تو دوسری طرف عوام میں طب یونانی کی مقبولیت میں اضافہ کے ساتھ اس کی شان گم گشتہ کے اعادہ کے امکانات روشن ہو چلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طب یونانی کی پوری لائبریری

ڈاکٹر محمد ضیاء بیگ ہمارے ادارہ کے سینیئر استاذ ہیں، شعبہ معالجات میں ریڈر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ مطب کا بھی طویل تجربہ رکھتے ہیں، اسی لیے اس موضوع پر قلم اٹھانا ان کے تصنیفی ذوق کا نتیجہ ہی نہیں بلکہ ان کا منصبی فریضہ بن جاتا ہے جس کو انہوں نے بروقت محسوس کیا ہے اور اپنے علم و تجربہ کو کتابی شکل دے کر اس سے استفادہ کے دائرہ کو وسیع کرنے کی کوشش کی ہے۔ معالجات امراض عصبی، ان کی دوسری تصنیفی کوشش ہے۔ اس سے قبل ان کی ایک کتاب معالجات حمیات، منظر عام پر آچکی ہے، جو اپنے موضوع پر ایک اہم اور منفرد کتاب ہے اور طبی حلقوں میں قبولیت کی نگاہ سے دیکھی جارہی ہے۔

زیر بحث موضوع طبی نقطہ نظر سے بے حد اہم ہے، جس پر لٹریچر کی کمی اکثر محسوس کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر ضیاء بیگ اس موضوع سے عرصہ دراز سے وابستہ ہونے کی بناء پر نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کی بھی عملی ضروریات سے براہ راست واقف ہیں، اس لیے امید ہے کہ یہ کتاب اساتذہ و طلباء دونوں کے لیے آسامان سہولیت فراہم کرے گی۔

موصوف نے طلباء و اساتذہ کے علاوہ عام معالجین کو سامنے رکھ کر اس کتاب میں انتہائی سادہ اور سلیس اسلوب بیان اختیار کر کے استفادہ کو آسان اور حلقہ مستفیدین کو وسیع تر

بنا دیا ہے۔

قوی امید ہے کہ زیر نظر کتاب طبی حلقوں میں شرف قبولیت سے نوازی جائے گی نیز مصنف کے لیے ذریعہ سعادت اور فن طب کے لیے اشاعت و ترقی کا زینہ ثابت ہوگی۔

خیراندیش

پروفیسرز کی انور انصاری

 

معالجات امراض عصبی

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading