مغل اعظم
مغل اعظم ناول اسلم راہی
پیش لفظ
ناول مغل اعظم جلال الدین اکبر کے عہد پر لکھا گیا ایک تحقیق و تجس پر مبنی ناول ہے۔ اکبر 13 سال کا تھا جب وہ تخت و تاج کا مالک ہوا۔ اس ناول میں آپ کو بہت سے تاریخی ابہام کا جواب ملے گا۔
کیا انار کلی کا کوئی وجود تھا؟ اگر نہیں تھا تو انارکلی کا موجودہ مزار کس کا ہے اور جہانگیر سے اس کا کیا تعلق ہے؟ کیا جہانگیر نے کبھی انارکلی کی خاطر اکبر کے خلاف بغاوت کی؟ اگر نہیں کی تھی تو پھر اس بغاوت کا ذکر کیسے اور کیوں آیا؟ اکبر نے کیوں ہندو رانیوں کی شہ پر نئے مذہب یعنی دین الہی کی ابتداء کی؟ اکبر کے نو رتن کون تھے؟ کیا اکبر کا رتن اور وزیر ابوالفضل واقعی ملحد ہو گیا تھا اور اس نے اکبر کو دین الہی جاری کرنے کی ترغیب دی تھی؟
کیا اکبر کے دوسرے رتن ابوالفضل کے بھائی فیضی نے واقعی قرآن مقدس کی بے نقط تفسیر لکھ کر اور ایک درخت کی جڑ تلے دفن کر کے مشہور کیا تھا کہ وہ اکبر پر نازل ہوئی ہے؟ اکبر ہیمو بقالی پر کیسے غالب آیا ؟
اکبر نے اپنے اتالیق اور خان خاناں بیرم خان کے خلاف کیوں تادیبی کارروائی کی؟ اکبر نے چاند بی بی کو کیوں ہدف بنایا ؟
کیا اکبر نے واقعی ایک ہزار چیتے پال رکھے تھے؟
کیا باز بہادر اور روپ متی کے عشق کی داستان اکبر کے عبد میں ہوئی؟ اور اس کا کیا انجام ہوا؟ ان سب سوالوں کے علاوہ اور بہت سے سوالوں کے جواب آپ کو ناول ”مغل اعظم“ میں ملیں گے۔
Mughal e Azam
By Aslam Rahi
Read Online
Download PDF