ملحدین سے گفتگو کے اصول

گفتگو کے اصول

ملحدین سے گفتگو کے اصول

ملحدین سے گفتگو کے اصول تالیف: مفتی محمد جنید قاسمی

ڈاکٹر مفتی یاسر ندیم الواجدی

استاذ حدیث، معہد تعلیم الاسلام شکاگو، امریکہ و مدیر دار العلوم آن لائن

نحمده و نصلي على رسوله الكريم. أما بعد!

زیر نظر کتاب ملحدین، متشکلکین اور معترضین اسلام سے گفتگو کے اصول“ نوجوان عالم دین مفتی محمد جنید قاسمی ” کی تازہ ترین کاوش ہے، سالِ گذشتہ اُنہوں نے وسیم رضوی ملعون ” کی جانب سے قرآن کی ۲۶ / آیتوں پر اعتراضات کی میری جوابی ویڈیو کو تحریری شکل میں منتقل کیا اور پھر اس پر ایک وقیع مقدمہ بھی لکھا، اس کتاب کا ہندی ورژن به شکل پی ڈی ایف افادہ عام کے لیے انٹرنیٹ پر دستیاب ہے اور ان شاء اللہ جلد ہی کتاب کا اردو نسخہ کتب خانوں سے شائع ہو گا۔

موصوف کی یہ تازہ ترین کاوش وقت کی ضرورت ہے، اس دور میں اسلام دشمن طاقتیں اپنی تمام تر کوششیں اس بابت صرف کر رہی ہیں کہ مسلم نوجوان شکوک و شبہات کا شکار ہو جائیں اور اسلام اور اس کے آفاقی پیغام سے بد ظن ہو جائیں، دنیا بھر کے نوجوانوں کی اکثریت چوں کہ سوشل میڈیا سے جُڑی ہوئی ہے، اس لیے ان طاقتوں نے سوشل میڈیا پر ایسے افراد کو کھڑا کر دیا ہے، جو دن رات اسلام پر اعتراضات کر رہے ہیں اور مسلم نوجوانوں کے دلوں میں شکوک و شبہات کے بیج بونے میں ملوث ہیں، ایسی صورت حال میں ان نوجوان علماء کی سخت ضرورت ہے، جو ان اعتراضات اور حربوں سے واقف ہوں اور پھر اُصولی طور پر اُن کا رد کر سکیں، مولانا موصوف اُردو اور ہندی زبانوں میں یہ خدمت بہ خوبی انجام دے رہے ہیں۔

Mulhideen say Guftago k Usool

Principles of Conversation with Atheists, secularists, liberals

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ پی ڈی ایف

یہ بھی پڑھیں: سیکولرازم كا تعارف اور تباہ کاریاں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading