وقت کے سائے میں دنیا و آخرت
Waqt kay Saye mein Dunya o Akhirat
By Maulana Dr. Abdur Rahman Sajid
وقت کے سائے میں دنیا و آخرت
باسمہ سبحانہ تعالی
عرض ناشر
شهرمنو سے شمال مغرب کی جانب ایک چھوٹی سی علمی بستی کوئریا پار کے نامور مقتدر عالم ، ادیب و شرحترم مولانا ڈاکٹر عبدالحسین ساجد اناظمی (سابق استاذ جامعہ عربیہ امدادیہ مراد آباد) خطیب جامع مسجد کو یا پا ضلع مئو کی مایہ ناز اور شہرہ آفاق شخصیت کی تعارف کی محتاج نہیں ۔ مولانا موصوف کی ہمہ گیر اور ہمہ جہت خدمات خواہ اس کا تعلق تدریس تعلیم سے ہو یا تصنیف و تالیف سے صحافت وخطابت سے ہو یا زبان و ادب سے بلا شبہ وہ گراں قدر اور ناقابل فراموش ہیں۔
دو سال قبل قصبہ ادر ی محله فیض نگر میں مورخہ ۱۹ جون ۲۰۱۶ء بروز یکشنبه یک عظیم الشان تعلیمی صنعتی کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں محترم مولانا ڈاکٹر ساجد العظمی صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھے۔ اس زریں موقع پر ختم موصوف سے بالمشافہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ زہے نصیب کہ میری رہائش گاہ پر ہی آپ کا قیام رہا۔
دوران گفتگو مولانا نے بتایا کہ میری نئی کتاب ’’وقت کے سائے میں دنیاو آخرت عنقریب شائع ہونے والی ہے ۔ اس سے قبل ج کی کتاب ’’حج کا آسان طریقہ متعدد بار مرادآباد سے طبع ہوچکی ہے۔ یہ بات جان کر مجھے دلی خوشی ہوئی اور ساتھ ہی وقت کے سائے میں دنیا و آخرت ناچیز کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ مولانا اپنی کتاب کو میرے چھوٹے سے مکتبہ حارث سے طبع ہونے کی اجازت مرحمت فرمادیں۔ تا کہ مکتبہ کو چار چاند لگ جائے ۔ مولانا محترم نے میری اس دلی آرزو کو قبول فرماتے ہوئے اشاعت کی اجازت اور جملہ حقوق واختبارات عطافرمادئے ۔ اور اسی کے ساتھ حج کا آسان طریقہ‘‘ اور ’’ رہنمائے عمرہ“ کی طباعت واشاعت کا حق بھی مجھے عنایت فرمادیا، جو میرے لئے بے حد مسرت و سعادت کی بات ہے اور مکتبہ حارث کیلئے بھی موجب افتخار ہے۔
اس الطاف کریمانہ کیلئے میں مولانا موصوف کا خلوص دل سے ممنون و مشکور ہوں ۔ اور دعاء گو ہوں کہ اللہ رب العزت ہماری اس محنت کو قبول فرمائے اور ذرایہ نجات بنائے۔ آمین
نیازمند محمد شاہد قائی ادروی
Download (3MB)