چراغ اصلاح

چراغ اصلاح

چراغ اصلاح

افادات حکیم الامت

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

با برکت کلمات

حبیب الامت حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد اور لیس حبان رحیمی ایم ای عظہ اللہ بانی و ماتم دار علوم محمد ید و صدر آل الد یا داری کرنا تک نحمده ونصلى على رسوله الكريم اما بعد! اصلاح کا تیر بہدف نسخہ ابھی ہاتھوں میں آیا ہی تھا کہ عزیز القدر حضرت مولانا علا ؤ الدین صاحب قاسمی زید قدرہ نے ایک اور کتاب چراغ اصلاح ” ارسال فرمائی کہ کچھ تحریر فرمادیں۔ کتاب کا جائزہ لیا تو حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے افادات وارشادات سے ماخوذ ایسا جامع مواد حضرت قاری صاحب نے جمع فرمایا ہے جو نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ قابل مبارکباد بھی ہے۔ اس تالیف میں عصر حاضر کی دکھتی رگ پر جہاں انگلی رکھی گئی ہے وہیں ضروری و اہم مسائل اور اصلاح معاشرہ سے متعلق قیمتی ارشادات واقعات کی روشنی میں تحریر کئے گئے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ مذہب بیزار شخص کی فطری کمزوریوں کو مدنظر رکھ کر یہ کتاب حضرت قاری علاء الدین صاحب مدظلہ نے مرتب کی ہے چراغ اصلاح تو بے جانہ ہوگا۔

کتاب کی ابتداء میں بہت سے مؤقر علمائے کرام کی تقاریظ شامل ہیں، مجھ جیسا حقیر فقیر بھلا کیا لکھ سکتا ہے؟ لیکن موصوف مدظلہ کی محبت والفت اور اکا بر واسلاف سے مخلصانہ عقیدت نے مجبور کیا تو چند سطور ارسال کر رہا ہوں ۔

اللہ تعالیٰ حضرت کی اس کاوش کو دیگر کتب کی طرح مقبول عام و نام فرمائے اور ہم سبھی کے لئے ذریعہ آخرت وفلاح بنائے ، آمین!

خاکپائے آستانہ حضرت حاذق الامت

محمد اور میں حبان رحیمی خانقاہ رحیمی احاطہ دارالعلوم محمد یہ بنگلور

۱۸دسمبر بروز سنیچ ۵۱۴۳۰

 


بسم الله الرحمن الرحیم

تقریظ عالی

فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی (مدظلہ العالی ) جنرل سیکریٹری آل انڈ یا فقہ اکیڈ می وسیکر یٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

اردو زبان میں یہ زبان زد عام و خاص شعر ہے:

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دید ور پیدا چوں کہ مجھی نژادلوگوں میں مبالغہ اور غلو کا مزاج زیادہ پایا جاتا ہے؛ اس لئے وہ ہر سطح کے علماء و ادباء کو اس شعر کا مصداق قرار دے دیتے ہیں؛ لیکن تاریخ میں جو چند دیدہ ور پیدا ہوئے ہیں، جن کی مثال صدیوں میں نہیں ملتی ہے، ان میں ایک شخصیت حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نہیں، وہ علوم قرآنی کے رمز شناس بھی تھے علم حدیث کے غواص بھی، فقہ میں تو اجتہادی شان رکھتے تھے ، لیکن احسان وسلوک میں بھی ان کی کوئی مثال نہیں تھی ، عام طور پر لوگ تصوف کے اشغال کے لئے بزرگوں کے واقعات اور اہل اللہ کی حکایات کو مآخذ بنانے تھے ، لیکن انہوں نے براہ راست قرآن وحدیث سے ان مسائل کا استنباط کیا ہے، اس پہلو سے ان کی کتاب مسائل السلوک من کلام ملک الملوک ایک منفرد کتاب ہے۔ حضرت تھانوی کی مجالس اور آپ کے ملفوظات میں بھی کثرر سے احسان و تصوف کے مسائل آئے ہیں، اور ایسی رہنما ہدایات آگئی ہیں ، جو دلوں کی سرد انگیٹھیوں کو شعلہ فشاں کر دیں ، اور دل و دماغ کی دنیا کو بدل کر رکھ دیں، یہ طالبان راہ سلوک کے لئے چراغ راہ ہیں، جیسے طبیب امراض جسمانی کی نباضی کرتا ہے، حضرت تھانوی اپنے ملفوظات میں امراض روحانی کی نباضی کرتے نظر آتے ہیں، یہ ملفوظات کئی جلدوں میں ہیں، اور ان کی ضخامت ان لوگوں کے لئے استفادہ میں رکاوٹ بن جاتی ہیں، جو کم وقت میں کام کی باتیں جاننا چاہتے ہیں، اور جن کے لئے زیادہ پڑھنا اور دقیق باتوں کو سمجھنے کے لئے دینی ریاضت کو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے محبی فی اللہ جناب مولا نا علاء الدین قاسمی زیدت حسنا تکمہ کو ، کہ انہوں نے بڑی خوش اسلوبی اور بصیرت مندی کے ساتھ ان ملفوظات کا عطر کشید کر کے اس کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوشش کی ہے، اور مختلف مضامین – متعلق ملفوظات کو بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ جمع کیا ہے، یہ ان کے حسن انتخاب ، فکر رسا اور بصیرت کی بات ہے۔

مؤلف موصوف دار العلوم دیوبند جیسی با برکت دینی درسگاه کے فاضل ہیں، ایک مدت تک سعودی عرب میں امامت اور تعلیم و اصلاح کا فریضہ انجام دے چکے ہیں، اور اب اپنے وطن پالی، گھنشیام پور ضلع دربھنگہ (بہار) میں خانقاہ اشرفیہ اور مکتبہ رحمت پور عالم کی بنیاد رکھی ہے ، ماشاء اللہ ان کو سلسلہ تھانوی کے ایک بزرگ مولانا ڈاکٹر حکیم اور لیس حبان رحیمی صاحب سے اجازت بیعت بھی حاصل ہے، اور اب وہ اسی خانقاہ میں تزکیہ واصلاح اور دینی کتابوں کی تصنیف و تالیف کی خدمت کے لئے وقف ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے۔

اسی اصلاحی سلسلہ کے مؤلف کی سابق کتاب بنام اصلاح کا تیر بہدف نسخہ شائع ہو کر مقبول عام و خاص ہو چکی ہے، اب آپ کے ہاتھوں میں موصوف کی یہ دوسری کتاب ” چراغ اصلاح اسی سلسلہ کی ایک نئی اور دل کش اور نہایت مفید کڑی ہے ، اللہ تعالیٰ اس کتاب کو بھی قبول فرما کر بندگان خدا کے واسطے ذریعہ اصلاح و ہدایت بنائے۔

۷ رذی الحجہ ۱۴۳۹ھ خالد سیف اللہ رحمانی ۱۹ را گست ۲۰۱۸ء

Read Online

چراغ اصلاح

Download (3MB)
Link 1      Link 2

درجہ سابعہ اردو شروحات

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.