کتاب شرح اسرار شریانیہ

شرح اسرار شریانیہ

کتاب شرح اسرار شریانیہ

پیش لفظ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو اُستاد کل اور حکیم مطلق ہے اور درود وسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر جن کا اللہ تعالیٰ کے بعد مقام و مرتبہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کروڑ با شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحابہ وسلم کے صدقے اور وسیلے سے یہ انتہائی مشکل کام میرے لیے انتہائی آسان کر دیا۔ لقمان الملک ، نباض الہند حکیم عبدالوہاب، انصاری عرف حکیم نا بیناد ہلوی کو نبض کے علم پر مکمل عبور تھا۔ انہوں نے عمر بھر کے تجربات کی روشنی میں نبض کے حوالے سے جو کچھ جانا، سمجھا اور محسوس کیا وہ تمام اطبائے حاذقین کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اطبائے کرام کی رہنمائی کے لئے علم نبض کو اپنی تصنیف ”اسرار شریانیہ میں زیب قرطاس کیا۔

اُن کی مذکورہ کتاب شرح اسرار شریانیہ کا طرز نگارش عالمانہ ہے اور اس میں عربی اور فارسی تراکیب سے بہت کام لیا گیا ہے۔ اس لئے آج کے دور کے وہ اطباء جو عربی اور فارسی سے شناسائی رکھتے ہیں صرف وہی اس کتاب سے مستفید ہو سکتے ہیں اور جو عربی اور فارسی زبان نہیں جانتے یا جو نو آموز طبیب یا طب کے طلباء ہیں۔ ان کے لئے اس کتاب کے مطالب و مفاہیم کو سمجھنا نہایت دشوار ہے۔ اس لئے میں نے اپنی بساط کے مطابق اس کتاب کی آسان پیرائے میں تشریح کرنے کی کوشش کی ہے تا کہ ہر ایک طبیب علم کے اس گہرے سمندر سے اپنی اپنی قسمت کے گہر ہائے بے بہا تلاش کر کے حاصل کر لے۔

یادر ہے کہ اسرار شریانیہ کے صرف اُس حصہ کی تشریح کی گئی ہے جو صرف نبض سے تعلق رکھتا ہے اور ادویات یا مجربات کے حصہ کی تشریح نہیں کی گئی۔

فخر الحکما ، پر وفیسر حکیم فاروق الٹی سیماب

پروفیسر مانسہرہ طبیہ کالج

ڈویژنل صدر بزم قرشی پاکستان ہزارہ ڈویژن)

جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس ( ضلع مانسہرہ) انس فاروق یونانی دواخانہ ڈب نمبر 1 مانسہرہ

انس فاروق یونانی دواخانہ نور کالونی ہری پور

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.