کچن گارڈننگ سبزیاں
کچن گارڈننگ سبزیاں انسانی خوراک کا اہم حصہ ہیں سبزیاں گھروں میں کیسے اگائیں
سبزیاں انسانی خوراک کا ایک اہم حصہ ہیں۔ موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور قوت خرید دن بدن کم ہو رہی ہے کم آمدنی والا طبقہ گھریلو پیمانے پر سبزیاں کاشت کر کے ماہانہ اخراجات کا بوجھ کم کر سکتا ہے اس کے علاوہ سبزیاں کاشت کرنا ایک مفید مشغلہ بھی ہے فرصت کے لمحات میں سبزیوں کی دیکھ بھال اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک کرنے میں صرف کریں۔
گھر میں کاشت کردہ سبزی نہ صرف تازہ ہوگی بلکہ جب چاہیں آپ گھر یلو با نیچے سے سبزی حاصل کر سکتے ہیں بازار میں دستیاب سبزی عموماً گندے پانی سے تیار ہوتی ہے جو کہ خطر ناک قسم کے ہیوی میٹل اور دیگر کیمیکل انسانی جسم میں منتقل کرنے کا باعث بنتی ہیں علاوہ ازیں آجکل سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کا بے ہنگم استعمال بھی انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ لہذا گھریلو باغیچے میں کاشت شدہ سبزی صحت مند ہوگی ۔ گھر میں سبزی کی کاشت ایک صحت مند مشغلہ ہے اور اس کو اختیار کرنے سے سارا خاندان سرگرم عمل ہو جاتا ہے۔ اگر طب نبوی کے حوالے سے بھی دیکھا جائے تو حضور پاک صلى الله عليه وسلم نے بہت سی بیماریوں کے لیئے بعض سبزیوں کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مثلا دل و دماغ کی تقویت کے لیے کدو کو استعمال کرنا چاہیے۔ اسی طرح کھیرا کو نمک کے ساتھ ملا کر کھانا گرمی کی شدت اور ٹو سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ پیاز بھی جسمانی قوت کا ذریعہ ہے۔ لہسن دل کے مریضوں کے لیے موزوں ہے۔ اسی طرح ہلدی اور ادرک وغیرہ بھی اندرونی تکالیف کے لیے مفید ہیں غرض ہر سبزی کسی نہ کسی مقصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل ہر بل کا کافی زور ہے۔ لہذا غرض اس امر کی ہے کہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جائے تاکہ لوگوں کی صحت اچھی رہے اور اخراجات کا بوجھ جو کم ہو۔
Kitchen Garden Urdu Book PDF
Read Online
Download Link 1
Download Link 2
Discover more from E-Islamic Books
Subscribe to get the latest posts sent to your email.