ہومیو مجربات اور مرکبات

ہومیو مجربات اور مرکبات

ہومیو مجربات اور مرکبات

دیباچه

محترم ڈاکٹر صاحبان اس وقت آپ کے ہاتھوں میں جو کتاب ہومیو مجربات ہے وہ ہو میو پیتھک مرکبات پر مشتمل کتاب ہے۔ عرصہ دراز سے روایتی ہو میو پیتھی جس میں دوا واحد کا استعمال ہوتا ہے اور مرکبات کی پریکٹس کرنے والوں کے درمیان بحث کا سلسلہ جاری ہے ہم اس بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتے صرف اتنا عرض کریں گے کہ دو واحد کے اصول کو اور ہومیو پیتھی کے بنیادی اصولوں کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اس کو غلط کہنے والے خود غلط ہیں ۔ اب رہی مرکبات کی بات تو یوں سمجھ لیں کہ یہ بظاہر ہومیو پیتھی سے متضاد چیز نظر آتی ہے لیکن ان مرکبات نے جدید تقاضوں کا ساتھ دینے کے لئے ہو میو پیتھی میں سے ہی ایک راہ نکالی ہے کیونکہ کسی بھی شعبے میں تحقیق کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اگر کسی سائنس کی کوئی نئی شاخ دریافت ہو تو اس سائنس کی بنیاد کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسی طرح مرکبات کی اپنی اہمیت ہے افادیت ہے اس سے ہو میو پیتھی کی روح مجروع نہیں

ہوتی کیونکہ اس نے اسی سائنس میں سے راہ نکالی ہے۔ اس کتاب میں چھ ڈاکٹر صاحبان کے علمی نچوڑ کو پیش کیا گیا ہے۔ امید ہے اس سے ڈاکٹر صاحبان بہت فائدہ اٹھا ئیں گے۔

بعض جگہ دوا کو دوہرانے کے بارے میں وقت کی سفارش ہے بعض جگہ نہیں ۔ جہاں ہے وہ بھی حتمی نہیں ، دوا کو دوہرانے کا اصل فیصلہ ڈاکٹر مریض کی مرض کی شدت دیکھ کر کرتا ہے ۔ لیکن خیال رہے کہ ان مرکبات میں جو طاقتیں درج ہیں ان کو اہمیت حاصل ہے۔ میں تمام ڈاکٹر صاحبان جنہوں نے کتاب کے لئے اپنے مرکبات پیش کیے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے علم کو چھپانے کی بجائے عام کرنا پسند فرمایا۔ امید ہے یہ کتاب ڈاکٹر صاحبان کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

مزید یہ کہ مشوروں کا طالب رہوں گا تا کہ آئندہ اس کو اور بہتر بنایا جاسکے۔

پروفیسر ڈاکٹر احمد حسن عسکرتی ( گولڈ میڈلسٹ )

فون: 560973-041

ای میل: mailtoaskari@yahoo.com

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ

قانون مفرد اعضاء اور طب یونانی کی کتب

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading