چھ نبض چھ اسباق

چھ نبض چھ اسباق

چھ نبض چھ اسباق

حکیم پروفیسر سید نعمت علی

چھ نبض چھ اسباق

چھ نبض چھ اسباق حکماء کی خدمت میں زیر نظر دو نبضیں جن کا تعلق دماغ و اعصاب سے ہے، دو نبضوں کا تعلق قلب و عضلات سے اور دونبضوں کا تعلق جگر اور غدد سے ہے۔ سب سے پہلے دماغ و اعصاب کی دو نبضوں کی وضاحت کرتے ہیں۔

اعصابی غدی

دماغ کا پہلا امل اعصابی غدی ہے جس میں احساس و خبر کا ایک مکمل نظام ہے۔ جو کہ تمام جسم میں کارفرما ہے اور ہر وقت مصروف عمل ہے۔ اس کو مزید وضاحت سے سمجھیں۔ دماغ و اعصاب کی پہلی تحریک جس میں دماغ جگر سے اپنی غذا وصول کرتا ہے۔ اس خلط کا نام طبی زبان میں بلغم ، تری یا رطوبت ہے۔ اس کا مزاج تر گرم ہوتا ہے۔ یعنی بلغم میں ابھی حرارت کا عصر باقی ہے۔ یوں کہیں کہ تری بڑھ رہی ہے اور حرارت کم ہو رہی ہے جس کو طبی زبان میں خام بلغم کہتے ہیں ۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور رنگ نیلگوں ہوتا ہے۔ اس کے تجاوز کرنے سے مرض حلوة الدم، جس کو خون کا میٹھا ہونا کہتے ہیں، لاحق ہوتا ہے۔ یہ دماغ مقدم کی تحریک ہے۔ اس کا مقام سر کے درمیان میں واقع ہے۔ اس کی نبض شہادت والی انگلی کے نیچے، گہرائی میں محسوس ہوتی ہے۔ یہ نبض حالت صحت میں نومولود بچوں کی ہوتی ہے۔ اس نبض کے بگڑنے کی دو صورتیں ہیں یا یہ خشکی کی طرف جائے گی یا گرمی کی طرف جائے گی۔ تیسری کوئی صورت نہیں ہوتی۔ اگر بچہ ماں کا دودھ پیتا ہو تو اس کی والدہ کی نبیض کو سمجھیں اور اس کا علاج کریں بچہ خود بخو د صحت یاب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عملیات کی عصری صورتیں شرعی تناظر میں؟

اعصابی عضلاتی

دماغ و اعصاب کی دوسری تحریک اعصابی عضلاتی ہے۔ اس تحریک میں حکم رسائی کا ایک مکمل اور مربوط نظام کار فرما ہے۔ یعنی دماغ کا تعلق جگر سے ٹوٹ کر قلب و عضلات سے جڑ گیا ہے۔ اس نبض کو اعصابی عضلاتی یا پختہ بلغم ولی نبض کہیں گے ۔ اس میں بلغم قلب و عضلات کی طرف جا رہا ہے۔ جو کہ سودا بن کر قلب و عضلات کی غذا بن رہا ہے۔ یہ تری، رطوبت یا بلغم ذائقہ میں پھیکا ہوتا ہے۔ اور اس کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ اس میں جب شدت ہو تو ہیضہ یا ناک سے پانی بہنا، پیشاب کا رنگ سفید اور بار بار آنا جیسے عوارض ہوتے ہیں۔ نبض شہادت والی انگلی کے نیچے دباؤ دیے بغیر او پر ہی محسوس ہوتی ہے۔ یہ حالت صحت میں تقریباً دو سال سے لیکر پہلے دانت ٹوٹنے تک یعنی تقریباً سات سال کی عمر تک ہوتی ہے۔ اس تحریک کا مقام سر کا پیچھے والا حصہ ہے۔ اس نبض کے بگڑنے کی دو صورتیں ہیں یا یہ نبض بگڑ کر آگے عضلاتی اعصابی کی طرف جائے گی یا پیچھے اعصابی غدی کی طرف اور کوئی صورت نہیں ۔ اب قلب و عضلات کی نبضیں پیش خدمت ہیں۔

عضلاتی اعصابی

قلب و عضلات کی پہلی تحریک عضلاتی اعصابی ہے یعنی خشکی بڑھ رہی ہے اور تری کم ہو رہی ہے۔ اس تحریک میں ارادی عضلات کا ایک مکمل نظام ہے۔ اس تحریک میں عضلات دماغ سے اپنی غذا وصول کرتے ہیں۔ یہ تحریک حالت صحت میں پہلے دانت ٹوٹنے سے لیکر بلوغت تک رہتی ہے۔ بڑھاپے میں بھی حالت صحت کی یہی نبض ہے۔ اس نبض میں ترشی کا عمل کر فرمارہتا ہے۔ ذائقہ کے لحاظ سے اس خلط میں ترشی پن زیادہ ہوتا ہے

6 Nabaz 6 Asbaq

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

چھ نبض چھ اسباق

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading