حج و عمرہ میں خواتین کے مسائل مخصوصہ

حج و عمرہ میں خواتین کے مسائل

 

حج و عمرہ میں خواتین کے مسائل مخصوصہ

تقديم

نحمده و نصلی علی رسوله الكريم :

حیض، نفاس اور استحاضہ کے مسائل اور احکام کی اہمیت اور ان کے سیکھنے اور معلوم کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس درجہ میں ہے صرف مستحب ہے یا سنت یا واجب اور فرض؟ آیئے حضرات فقہاء کرام رحبي اند تعالی سے اس سوال کا جواب طلب کرتے ہیں وہ کیا فرماتے ہیں؟ ان حضرات کی تصریحات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان مسائل کی شدید اہمیت ہے۔ خواتین اور ان کے ازواج اور اولیاء پر ان مسائل کا سیکھنا فرض ہے جب کہ اس فریضہ سے بے اعتنائی کا یہ عالم ہے کہ نو کوئی عورت اس کی ضرورت کو سوں کرتی ہے اور نہ ہی کسی کا شوہر اور ولی عوام تو در کنار کوئی عالم بھی ان مسائل کی ضرورت کا قائل نظر نہیں آتا۔ الا ماشاء الله تعالی چونکہ ہمارے یہاں جامعه خلفائے راشدین د کراچی کے شعبہ نقص في الفقه الاسلامی کے طلبہ کو ہر سال می رسالہ سیقا سبق پڑھانے کا معمول ہے۔

۳۲ ہجری کے طلبہ کو جب پڑھانا شروع کیا تو تمرینات کی ضرورت کا احساس مزید بڑھ گیا جس کو پورا کرنے کے لئے مشورہ میں یہ طے ہوا کہ سبق نمبر(1)، (۲)، (۳)، الخ کی ترتیب سے اس کے اسباق مقرر کئے جائیں اور ہر سبق کے آخر میں اس سبق سے متعلق اس انداز سے سوالات لکھے جائیں جن میں تمرین کے ساتھ ساتھ سبق کے ہر پہلو کی مزید وضاحت بھی ہو جائے۔ الحمد لله تعالی اب میر سالیاس جدیدترتیب سے مرتب ہوا۔

حج و عمرہ میں خواتین کے مسائل

نیز حج و عمرہ میں حیض و نفاس کی حالت میں خواتین کو درپیش تمام مسائل کی تفصیل اردو زبان میں بندہ کی نظر سے کسی کتاب میں نہیں گزری، اگر چرچ کی اقسام کا تعارف اور فصیلی مسائل اردو میں لکھی گئی بیشتر کتابوں میں رنج و عمرہ کے عنوان سے موجود ہیں ۔ اسی غرض سے بندہ نے ایک مختصر رسالہ بنام حج و عمرہ میں خواتین کے مسائل مخصوصہ مرتب کیا تھا جس کو کئی سال قبل کتب خانمظہری نے چھاپ کر نشر کیا تھا، اس میں بحالت حیض و نفاس مسائل حج وعمرہ کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے، نیز اس حالت میں پڑھی لکھی اور ان پڑھ خواتین جو غلطیاں کرتی ہیں ان کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ تین صورتیں بھی بتائی گئی ہیں اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غلطی جنایت ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس تم کی؟ اور اس پر دم واجب ہے یا صدقہ یا اور کوئی چیز؟

مفاد عام و خاص کے پیش نظر اب اس رسالے کو بھی اس رسالے کے آخر میں عنوان سابق کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔ اہل علم حضرات سے التجاء ہے کہ اس کوشش میں جس قسم کی کوتاہی محسوس کریں بندہ کو ضرور مطلع فرمائیں تا کہ آئندہ اس کا ازالہ ہو سکے ۔

جزاکم اللہ تعالی احسن الجزاء

مولانا مفتی احمد ممتاز

Hajj o Umrah Men Khawateen k Masail e Makhsosa Ahkam -e- Haiz -o- Nifaas -o- Istihaza By Shaykh Mufti Ahmad Mumtaz

Read Online

Version 1 Version 2

 

Version 1 [19.5] Version 2 [1.8]

آئین پاکستان اردو پی ڈی ایف ڈاون لوڈ

One thought on “حج و عمرہ میں خواتین کے مسائل مخصوصہ

  1. Assalamoalaikum wr wb, plz i need some information on importance of women education as per seerat un nabi, kindy guide for same…

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.