الفوز الکبیر۔ شاہ ولی اللہ
عرض مترجم
شاہ ولی اللہ دہلوی کی یہ کتاب “الفوز الکبیر فی اصول التفسیر فارسی زبان میں لکھی گئی۔ بعد میں اس کے عربی اور اردو ترجمے کیے گئے۔ اس کتاب کا موضوع علوم القرآن ہے۔ شاہ صاحب کے نزدیک قرآن مجید میں کل پانچ بنیادی علوم ( علوم پنجگانہ ) کا ذکر ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے ان پانچوں علوم کی تفصیل بیان کی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں قرآن فہمی اور تفسیر کے اصولوں کی وضاحت
بھی کر دی گئی ہے۔ اگر چہ مترجم کو اس کتاب کے چند ایک مقامات مثلاً حروف مقطعات کی بحث پر مصنف کی آراء سے اختلاف بھی ہے تا ہم ترجمے میں دیانت کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس میں صرف شاہ صاحب ہی کا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔ ایک آدھ مقام پر اختلافی نوٹ بھی درج کر دیا ہے۔ اس کتاب کی افادیت مسلم ہے۔ یہ اپنے موضوع پر مختصر اور جامع کتاب ہے ۔ اس کی
اسی حیثیت کے پیش نظر اسے بہت کی جامعات نے داخل نصاب کر رکھا ہے۔ اس کتاب کے اُردو تراجم موجود ہیں مگر افسوس ان میں سے کوئی ایک بھی میرے خیال میں ایسا نہیں جسے عام آدمی آسانی سے سمجھ سکتا ہو کیونکہ وہ مشکل اور ادق اصطلاحی ترجمے ہیں۔ میں نے اسی ضرورت کے پیش نظر اس کتاب کا نہایت آسان اور عام فہم زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ قرآنی علوم مترجم کا خاص موضوع بھی ہے اس لیے میں نے یہ ترجمہ ذوق و شوق سے کیا ہے۔
ترجمے کے علاوہ میں نے اس میں مزید یہ کام بھی کیا ہے کہ؛
-1- کتاب کے شروع میں شاہ ولی اللہ دہلوی کے مختصر حالات زندگی شامل کر دیے ہیں۔ -2 کتاب کی فصول ختم کر دی ہیں اور اُن کو قارئین کی آسانی کے لیے نئے ابواب میں تقسیم کر دیا ہے۔ لیکن اصل کتاب کے مواد کی ترتیب باقی رکھی ہے۔
-3 کتاب میں مذکور تمام قرآنی آیات، احادیث اور عربی عبارات پر اعراب لگا دیے
ہیں۔
-4 تمام آیات کا اُردو ترجمہ کیا ہے اور ہر آیت کا مکمل حوالہ دے دیا ہے۔ جس میں سورت کا نام اور آیت کا نمبر لکھ دیا ہے۔
5۔ عام قارئین کی سہولت کے لیے بہت سے ذیلی عنوانات بھی قائم کر دیے ہیں۔ -6 بعض مشکل الفاظ کی وضاحت کے لیے اُن کے انگریزی مترادفات (Synonymous)
بھی دے دیے ہیں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ قرآنیات کے سلسلے کی اس حقیر کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے
اور اسے طلبہ اور عام قارئین کے لیے مفید اور بابرکت بنائے ۔ آمین
لاہور
28 اگست 2004 ء
مطابق 11 رجب 1425ھ
والسلام محمد رفیق چودھری
Al Fauzul Kabeer
By Shaykh Shah Waliullah Dehlvi (r.a)
Read Online
Asalamualaikum
plz if you can upload Hujjatullah il Baligha by Shah Wali Ullah in Urdu, i would appreciate your effort and it Allah will give u best reward.