میڈیکل پامسٹری
میڈیکل پامسٹری
حکیم سبحان اللہ یوسف زئی
میڈیکل پامسٹری کیا ہے؟
میڈیکل پامسٹری ہاتھوں کی کچھ علامات کے ذریعے انسانی صحت اور طبی مسائل کو جاننے کا نام ہے۔ جس میں ہاتھوں کی لکیروں کا سٹائل، رنگ، گہرائی، اسی طرح ہتھیلی، ہاتھوں کی پشت ناخن اور انگلیوں کے رنگ وغیرہ سے یہ اندازہ لگانا کہ اس آدمی میں کون کون سے طبی مسائل ہیں۔
یہ کتاب حکیم سبحان اللہ یوسف زائی کا قلمی نسخہ ہے، جن کا دواخانہ اسلام آباد میں ہے، اور اکثر بند ہی رہتا ہے۔
حکیم سبحان اللہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ:
میڈیکل پامسٹری کا نام سنتے ہی اکثر لوگوں کے ذہنوں میں علم الغیب، علم النجوم، شادی، اولاد، قسمت، تقدیر یا مستقبل میں آئندہ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پیشنگوئی جیسے خیالات اور تصورات آجاتے ہیں اور ساتھ ہی ذہن میں گناہ، شرک و بدعت اور ہاتھ دکھانے پر چالیس دن کی نماز قبول نہ ہونے والے فتوے آنے شروع ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ میڈیکل پامسٹری کا علم الغیب یا اوپر بتائی گئی باتوں میں سے کسی سے بھی دور کا کوئی تعلق نہیں۔
جیسے زمانہ قدیم سے اطباء و حکماء وید اور معالج حضرات امراض کی تشخیص کے لیے نبض و قارورہ، زبان، آنکھیں، ناخن یا ظاہری علامات سے مدد لیتے آرہے ہیں، بالکل اسی طرح میڈیکل پامسٹری بھی انہی چیزوں کی طرح تشخیص میں انہی کی طرح کسی ایک یا ان سب کا کردار ادا کرتی ہے۔
اس کتاب میں ہاتھوں کی رنگت سے تشخیص، ہتھیلی کی گہرائی، موٹائی، رنگت وغیرہ سے تشخیص، ہاتھوں کی لکیروں کی رنگت، گہرائی، لمبائی وغیرہ سے تشخیص اور بہت ساری چیزوں کے بارے بحث اور بیماریوں کی علامات کو بیان کیا گیا ہے۔
میڈیکل پامسٹری اردو زبان اور آسان الفاظ میں بیان کی گئی ہے، یہ قلمی نسخہ ہے فی الحال اس کی کمپوزنگ نہیں ہوئی۔ جیسے ہی کمپوزنگ ہو گی فراہم کر دی جائے گا۔
[caption id="attachment_26973" align="aligncenter" width="400"]
میڈیکل پامسٹری[/caption]
قلمی نسخہ میڈیکل پامسٹری
قلمی نسخہ آن لائن پڑھیں
قلمی نسخہ ڈاون لوڈ کریں
یہ بھی پڑھیں: طب یونانی کی پوری لائبریری
کمپوز نسخہ میڈیکل پامسٹری
حکیم سبحان اللہ یوسف زئی اسلام آباد
[caption id="attachment_28203" align="aligncenter" width="439"]
میڈیکل پامسٹری حکیم سبحان[/caption]
کمپوز نسخہ آن لائن پڑھیں
کمپوز نسخہ ڈاون لوڈ کریں
یہ کتاب یونی کوڈ یعنی ٹیکسٹ فارمیٹ میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
💬 آراء و تبصرہ جات (Comments)
0 تبصرےابھی تک اس کتاب پر کوئی تبصرہ نہیں ہے۔ آپ پہلے شخص بنیں جو اپنی رائے کا اظہار کرے!
✍️ اپنا تبصرہ یا رائے تحریر کریں: