داستان مجاہد
پیش لفظ
داستان مجاہد کی ابتدا ایک افسانے سے ہوئی۔ ۱۹۳۸ء میں ماہ کے عنوان سے ایک افسانے کا پس منظر تلاش کرنے کی غرض سے میں نے تاریخ اسلام اٹھائی۔ مجھے داستان ماضی کا ہم نے ایک دلکش انسان نظر آیا۔ اس نگین داستان کی جاذبیت نے افسانہ لکھنے کے ارادے کوتاریخ اسلام کا گہری نظر سے مطالعہ کرنے کے شوق میں تبدیل کر دیا۔
ایک مدت تک میں یہ فیصلہ نہ کر سکا کہ تاریخ اسلام کے کسی واقعے کو اپنے افسانے کی زینت بناؤں ۔ میں کسی ایک پھول کی تلاش میں | ایک ایسی سرسبز و شاداب وادی میں پہنچ چکا تھا جس کی آغوش میں رنگارنگ کے پھول مہک رہے تھے۔ دیر تک میری نگاہیں اس دلفریب وادی میں | جلتی رہیں اور میرے ہاتھ ایک پھول کے بعد دوسرے پھول کی طرف بڑھتے رہے۔ میں نے رنگا رنگ پھولوں سے اپنا دامن بھر لیا۔ آج میں ان | پھولوں کو ایک گلدستے کی صورت میں پیش کر رہا ہوں۔ اگر اس گلدستے کو دیکھ کر ہمارے نوجوانوں کے دلوں میں اس وادی کی سیاحت کا شوق اور | اپنے خزاں رسیدہ چمن کو اس وادی کی طرح سرسبز و شاداب بنانے کی آرزو پیدا ہوجائے تو میں سمجھوں گا کہ مجھے اپنی محنت کا چھل مل گیا۔
ادب برائے ادب کا نعرہ بلند کرنے والے حضرات شاید میری اس کاوش پر برہم ہوں لیکن میں ادب کو تضیع اوقات اور چینی انتشارکا | ذریعہ بنانے کا قائل نہیں ۔ نظام کائنات میں ایک غایت درج کا توازن ہماری زندگی کے کسی فعل کو بے مقصد ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔
ہر قوم کی تعمیر نو میں اس کی تاریخ ایک اہم حصہ لیتی ہے۔ تاریخ ایک آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر قومیں اپنے ماضی و حال کا موازنہ کرتی | ہیں اور یہی ماضی اور حال کا موازندان کے مستقبل کا راستہ تیار کرتا رہتا ہے۔ ماضی کی یا مستقبل کی امنگوں میں تبدیل ہو کر ایک قوم کے لیے ترقی کا | زینہ بن سکتی ہے اور ماضی کے روشن زمانے پر بےعلمی کے نقاب ڈالنے والی قوم کے لیے مستقبل کے راستے بھی تاریک ہوجاتے ہیں۔
مسلمانوں کے ماضی کی داستان دنیا کی تمام قوموں کی تاریخ سے زیادہ روشن ہے۔ اگر ہمارے نوجوان غفلت اور جہالت کے پردے اٹھا | کراس روشن زمانے کی معمولی سی جھلک بھی دیکھ لیں تو مستقبل کے لیے انہیں ایک ایسی شاہراہ مل نظر آئے گی جو کہکشاں سے زیا دہ درخشاں ہے۔
موجودہ دور کے فنون لطیفہ نے کسی ٹھوس مضمون کا مطالعہ کرنے کے لیے ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت سلب کر لی ہے۔ میرے نزدیک | موجودہ ادب میں ناول اور افسانے کی مدد سے زندگی کے اہم اور ٹھوس مسائل کوزیادہ سے زیادہ دلچسپ انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
داستان مجاہ ایک ناول ہے۔ میں یہ ہیں کہ سکتا کہ میرا پہلا اول فنی اعتبار سے کسی حد تک کامیاب ہے لیکن جہاں تک دپیکاتعلق | ہے، میں اپنی ادبی صلاحیتوں سے زیادہ تاریخ اسلام کی رنگینی کو اس کا ضامن سمجھتا ہوں “ کوئٹے، امبر ۱۹۴۳ء
نسیم حجازی)
داستان مجاہد از نسیم حجازی
3/128
اداره کتاب گهر
Daastan_e_Mujahid-History-Novel-By-Naseem.hijazi
Discover more from E-Islamic Books
Subscribe to get the latest posts sent to your email.