دستور الطلباء

دستور الطلباء

دستور الطلباء

تقريظ

حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری (دامت بر کاتہم العالیہ ) شیخ الحدیث وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند

نحمده ونصلي على رسوله الكريم، أما بعد:

جناب مولانا الیاس صاحب (استاذ حدیث مدرسہ دعوۃ الایمان مانک پور، ٹکولی، گجرات) کی مفید کتاب دستور الطلباء“ ملاحظہ سے گذری ، اس کتاب میں سات سو سے زائد اصطلاحات کا احاطہ کیا گیا ہے،مولانا عبدالنبی کی ”دستور العلماء“ کے انداز سے ملتا جلتا انداز اختیار کیا گیا ہے۔ متون ، شروح ، حواشی اور تعلیقات میں جوفنی اصطلاحات آتی ہیں اور جن کی حقیقت سے عزیز طلبہ نا واقف ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے اُن کو مضمون فہمی میں دشواری پیش آتی ہے، اُن کی تفصیل اس کتاب میں ہے، سب سے پہلے عربی میں اُن اصطلاحات کو سمجھایا ہے، پھر اردو میں اُن کی ترجمانی کی ہے، اور جہاں ضرورت پیش آئی ہے مثالیں دی ہیں۔ اس طرح کتاب علما اور طلباء دونوں کے لیے بہت مفید ہوگئی ہے، میں نے مختلف جگہ نظر ڈالی ہے، ماشاء اللہ خوب مواد اکٹھا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس محنت شاقہ کو قبول فرما ئیں ، اور اس کے فیض کو عام و تام فرمائیں۔ (آمین)

کتبہ: سعید احمد پالن پوری عفی اللہ عنہ خادم دار العلوم دیوبند ۲۰۱۲/۵/۲۵ء

تقريظ

حضرت اقدس مولانا محمد یونس صاحب تا جپوری دامت برکاتہم شیخ الحدیث مدرسہ امداد العلوم وڈالی، گجرات )

باسمه تعالی

عزیزم مولوی محمد الیاس سلمہ نے ”دستور الطلباء کتاب میں مجہول الحقیقۃ الفاظ کی ایک طویل فہرست سے انتخاب کرتے ہوئے محض اُن اصطلاحات کو جمع کیا ہے جو ایک طالب علم اور فنون میں مہارت حاصل کرنے والے کے لیے دستور” کی حیثیت رکھتی ہیں، اس طرح انھوں نے طلباء و اساتذہ کے لیے بڑا اچھا مواد فراہم کر دیا ہے، جو ایک علمی مسافر کے لیے دوران تعلیم و تدریس بہت ضروری ہے۔ موصوف نے بڑی محنت سے تحقیقی کام کیا ہے، میں نے اول سے اخیر تک اس کا مطالعہ کیا، اس کو بے حد مفید پایا۔ کتب درس نظامی میں استعمال کی جانے والی اصطلاحات اس کتاب میں مرتب اور سہل انداز میں پیش کی گئی ہیں ؛ اس لیے

اس سے استفادہ بڑا آسان ہے۔ اللہ پاک موصوف کو اجر جزیل عطا فرمائے، اس کتاب کو موصوف متعلقین کے لیے سعادت دارین کا ذریعہ بنائے ، اور اسم باسمی بنا کر اس سے استفادے کو آسان تر فرمائے ۔ (آمین یا رب العالمین ) یونس تا جپوری 

Dastoor ut Tulaba

By Maulana Muhammad Ilyas Bin Abdullah Gadhvi

Read Online

Download (4MB)

Link 1      Link 2

 

دورہ حدیث نصاب اردو شروحات

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.