Site icon E-Islamic Books

گوانتا نامو کی ٹوٹی زنجیریں

گوانتا نامو کی ٹوٹی زنجیریں

گوانتا نامو کی ٹوٹی زنجیریں

گوانتا نامو کی ٹوٹی زنجیریں

  تالیف :  عبدالرحیم مسلم دوست اور بدر الزمان بدر  

کتاب کا تعارف

یہ کتاب میں نے یونیورسٹی بک ایجنسی پشاور سے خریدی اور اس کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کتاب کے مصنفین عبد الرحیم مسلم دوست اور برادر مان بدر  نے اس کتاب کی تحریر کو اپنے خون کی روشنائی سے لکھا کیونکہ اس کتاب کو پڑھنے پر معلوم ہوا کہ امریکیوں نے مسلمان قیدیوں پر ایسے ایسے مظلوم ڈھائے جس کو پڑھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور روح جسم کا ساتھ برقرار رکھنے کے لیے بہت ہی مشکل مراحل سے گزرتی ہے۔

گوانتا نامو کی ٹوٹی زنجیریں

راقم نے اس کتاب کو پشتو زبان میں پڑھا تو راقم کو اشتیاق ہوا کہ اس کتاب پر پختونوں کے علاوہ دوسرے مسلمانوں کا حق بھی ہے جس سے وہ کتاب کے پشتو زبان میں ہونے سے محروم ہیں اور اس محروی کو ختم کرنے کے لئے راقم نے کتاب کا اردو ترجمہ کرنے کی ٹھانی اور بہت زیادہ محنت کے بعد ترجمه عرصہ چھ ماہ میں عمل کرنے میں کامیاب ہو سکا۔ کتاب مٹھویں پشتو زبان میں ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پختون بھی کتاب کو پڑھنے سے محروم تھے چونکہ کتاب اردو زبان میں شائع ہونے کی وجہ سے اب ہر عام و خاص گوانتانامو بے میں ہونے والے مظالم سے باخبر ہو سکتے ہیں اور اس کتاب کے ذریعے امریکی وحشی درندوں کی وحشت نا کیا سے بخوبی آگاہ ہو سکتے ہیں یہ کتاب عامی استعمار اور انسانی حقوق کے ان علمبرداروں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے جو انسانی حقوق کا ڈھونگ رچا کر دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں

مگر اس کتاب میں وہ تمام حقائق پوشیدہ ہیں جو ان کے چہروں سے ان کے بہروپ کا نقاب کر بید کرید کر ان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر تا ہے ۔ یہ کتاب ظلم بربریت کی وہ زندہ مثال ہے جو دنیا کی نظروں سے چھپائے جارہے ہیں اور میڈیا وار کے ذریعے نے گناہ مسلمانوں کو دور حاضر کے بدترین انسان بنا کر پیش کر رہے ہیں مگر یہ کتاب ان وحشی درندوں اور ان کے آقاؤں کے اصل کرتوت پیش کرتی ہے جو سوفیصد حقائق پر مبنی ہے یہ وہ آپ بیتی ہے جو متقین پر اور دوسرے مسلمانوں پر پیش آتی ہے۔ قارئین پڑھ کر خود ہی انصاف کریں کہ مجرم اور وحشی کون ہیں علم ہونے والے وہ بے گنا مسلمان یا عالمی استعارا امر یکہ۔

بس راقم کے لیے یہی جواب کافی ہوگا جو کتاب کے پڑھنے پر آپ کے تاثرات کے ذریعے ابھرے گا۔ پاس اپنے دل ودماغ اور میر کے مطابق فیصلہ کرنا آپ کے اپنے اختیار میں ہے اور بی مقدمه آپ نے ہی لڑنا ہے جو پیش خدمت کر دیا گیا ہے۔

مترجم: محمد ناصر خان

Guantanamo Ki Tooti Zunjeerain

گوانتا نامو کی ٹوٹی زنجیریں

Read Online

Download

10th Class Computer Science Free Test

Exit mobile version