Site icon E-Islamic Books

گمراہ کن عقائد و نظریات اور صراط مستقیم

GumrahKunAqaid o NazriyatAurSirat e MustaqeemByShaykhMuhammadYusufLudhyanvir.a %DA%AF%D9%85%D8%B1%D8%A7%DB%81 %DA%A9%D9%86 %D8%B9%D9%82%D8%A7%D8%A6%D8%AF

گمراہ کن عقائد و نظریات اور صراط مستقیم

مولانا یوسف لدھیانوی شہید

جو کام خلوص و اخلاص سے کیا جائے اس کو دوام و بقا نصیب ہوتا ہے، اور جو کام ریا اور دکھلاوے کی غرض سے کیا جائے، اگرچہ چند دن تک تو اس کی چمک دمک رہتی ہے مگر جلد ہی اس کا نام ونشان مٹادیا جاتا ہے۔

مشہور ہے کہ امام مالک نے جب مؤطا امام مالک لکھی تو لوگوں نے کہا حضرت ! لوگوں نے بھی مؤط لکھی اور آپ نے بھی اس کا فائدہ؟ آپ نے فرمایا: “یه تو وقت بتلائے گا کہ کس نے اللہ کے لیے لکھی تھی؟“ چنانچہ حضرت امام مالک کے خلوص و اخلاص کی برکت ہے کہ آج دنیا سوائے ’’مؤطا امام مالک‘‘ اور ’’مؤطا امام

کے کسی دوسرے موطا اور اس کے مصنف کو نہیں جانتی، تیرہ صدیاں گزرنے کے باوجود آج بھی اس کو وہی اہمیت حاصل ہے جو پہلے ون تھیں۔ لیکن موط‘‘ کے نام سے لکھی گئی دوسری کتابوں کا آج دنیا میں نام و نشان نہیں۔

ہمیشہ سے ہی اصول چلا آرہا ہے کہ اکابر علما امت نے زندگی بھر اپنے آپ کو چھپایا اور اپنے کام کی نفی کی، یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی میں ان کی دینی خدمات

نمایاں طور پر نظر نہیں آیا کرتیں، اور نہ ہی وہ اپنی ذات اور کام کو نمایاں کرنے کے قائل و روادار ہوتے ہیں، لیکن ان کے بعد الله تعالی ان کے اخلاص کی برکات کا اس قدر اظہار فرماتے ہیں کہ دنیا حیران و ششدر رہ جاتی ہے، اور سوچتی رہ جاتی ہے کہ حدود وسائل اور مختصر زندگی میں ایک اکیلے آدی نے اتنے سارے کام کیسے کر لئے؟

ہمارے حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید کے کارناموں کا معاملہ بھی کچھ اس طرح ہے کہ انہوں نے زندگی بھر اپنے آپ کو اور اپنے کام کو چھپایا، اور ظاہر نہیں ہونے دیا، چنانچہ آپ نے کس کس عنوان سے، کس کس میدان میں اور کیا کیا خدمات انجام دیں؟ اس کا یہ معنی میں ہمیں اندازہ ہی نہیں۔

آپ کے علمی کارناموں میں سے صرف تحریری مواد کا جائزہ لیا جائے تو وہ اتنا وسیع ہے کہ آپ کی شہادت کو تین سال ہونے کو آئے ہیں مگر ہم ابھی تک ان کی تمام تقریروں کو منصہ شہود پر لانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ بہرحال مقام شکر ہے کہ آپ کے تو میں سرمایہ میں

سے تقر یا ۱۸ مضامین و مقالات کا ایک نیا مجموع گمراہ کن عقائد و نظریات اور صراط مستقیم‘‘ کے نام سے حاضر خدمت ہے۔ او

تنجح وتخریج کی حتی الوسعت کوشش کی گئی ہے، خصوصا النامية من طحن امیرالمومنین معاوی‘‘ کے عربی متن کی اغلاط کی میچ کے لئے اس کے متعدد قدیم و جدید نے جمع کئے، سوائے دو جگہ کے بحمدالله پورے مشن کی میچ ہوگئی ، مگر ان دو جگہوں کی اغلاط تقریبا تمام نسخوں میں مشترک تھیں، اس لئے اس کی صحیح نہیں ہو گی، اللہ تعالی ہماری اس کوشش کو امت مسلمہ کی راہ نمائی، ہماری مغفرت اور حضرت شہید کے رفع درجات کا ذریعہ بنائے، آمین! . . . .

. . خاکپائے حضرت لدھیانوی شہید

سعید احمد جلال پوری

Gumrah Kun Aqaid -o- Nazriyat Aur Sirat -e- Mustaqeem

By Shaykh Muhammad Yusuf Ludhyanvi (r.a)

Read Online

Download

[6.6 M]

By Shaykh Muhammad Yusuf Ludhyanvi (r.a)

Exit mobile version