حج کے بعد زندگی کیسے گزارے
مفتی محمد رفیع عثمانی
بزرگان محترم، برادران عزیز! آج کا یہ مبارک اجتماع ان بہنوں اور بھائیوں پر مشتمل ہے جو تازہ تازہ حرمین مبارک پر حاضری دے کر واپس آئے ہیں۔ جن کی دولت ای عجیب ہے کہ اس میں تمام عبادتوں سے ایک الگ انفرادیت ہے۔ فوائد ج کے حصول کے لئے بیت الله کی حاضری ضروری ہے
اسلام کے اندر تمام عبادتیں عظیم الشان اور ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں۔ نماز، زکوة، روزہ اور اس طرح دیگر عبادات، ان کی الگ الگ برکات اور انوارات ہیں، اور دنیا و آخرت کی زندگی میں ان کے عظیم الشان اثرات ہیں، اور ان میں سے ایک عبادت سے دوسری عبادت کی ضرورت بھی پوری نہیں ہوتی۔ اگر کوئی یہ چاہے کہ نماز پڑھنے سے روزے کی ضرورت پوری ہوجائے تو ایسا نہیں ہوسکتا، اسی طرح اگر کسی کی یہ خواہش ہو کہ زکوۃ دے کر نماز کی ضرورت پوری کرے تو یہ بھی نہیں ہوسکتا۔
اسی طرح ج کا فائدہ بھی دیگر عبادات کے ذریعے حاصل نہیں ہوسکتا، بلکہ فوائد ج کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ بیت اللہ شریف جا کر حاضری دی جائے۔ مختلف عبادات کے اثرات ہر عبادت کا ایک الگ فائدہ ہے جس کا اثر انسان کے دل و دماغ
Hajj Kay Baad Zindagi Kese Guzare
[2 M]
By Mufti Muhammad Rafi Usmani (DB)
Discover more from E-Islamic Books
Subscribe to get the latest posts sent to your email.