حضرت عائشہ پر قادیانی فرقہ کا بہتان

حضرت عائشہ پر قادیانی فرقہ کا بہتان

حضرت عائشہ پر قادیانی فرقہ کا بہتان

پیش لفظ

جس درخت پر پھل ہوتے ہیں، اُسی پر پتھر پھینکے جاتے ہیں ؛ اسی لئے اسلام کے خلاف ہر دور میں جو سازشیں کی گئیں اور مختلف جہتوں سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں ہوئیں، دوسرے مذاہب کے ساتھ اس طرح کی باتیں کم پیش آئیں ، اس لئے آج بھی بہت سے فتنے ہیں، جو مسلمانوں کو راہِ حق سے ہٹانے کے لئے برپا کیے گئے ہیں، ان میں سب سے سنگین اور خطر ناک فتنہ قادیانیت کا فتنہ ہے، کیوں کہ یہ دام ہمرنگ زمیں ہے، اس میں اسلام کے نام پر اسلامی تعلیمات کو مسخ اور رسول اللہ صلی صلى الله عليه وسلم کی ختم نبوت کا عنوان بنا کر آپ صلى الله عليه وسلم کی ختم نبوت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا گیا ہے۔ یوں تو قادیانیت، الف سے ‘ی’ تک فریب کاری اور لفاظی سے عبارت ہے! لیکن چند باتیں وہ ہیں، جن کے ذریعہ وہ خاص طور پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ناواقف مسلمان اُن سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ ان ہی فریب کاریوں میں حضرت عائشہ کی روایت “قولوا خاتم النبيين ولا تقولو ا لانبی بعدہ “ ہے، اول تو یہ روایت ہی ضعیف ہے، دوسرے : یہ حضرت عائشہ کا قول ہے اور اگر اس قول کی نسبت حضرت عائشہؓ کی طرف درست بھی ہو تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ چوں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قرب قیامت میں نزول ہوگا اور وہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے پہلے نبی تھے، اگر چہ آئندہ جب اُن کا نزول ہوگا تو اُس وقت ان کی حیثیت نبی کی نہیں ہوگی ، لیکن لا نبی بعدہ کے لفظ کی وجہ سے ہو سکتا تھا کہ بعض لوگ نزول مسیح کا انکار کر جاتے ؛ اس لئے حضرت عائشہ نے فرمایا کہ آپ صلى الله عليه وسلم کے بعد ایک ایسے شخص کی آمد ہوگی، جو پہلے نبی رہ چکے ہیں ، غرض کہ نزول مسیح کی نفی نہ ہو جائے ، اس بات کو واضح کرنے کے لئے حضرت عائشہ نے یہ تعبیر اختیار کی ہوگی ، اگر آپ صلى الله عليه وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ باقی رہتا تو آپ صلى الله عليه وسلم نے ضرور اُس کا ذکر فرمایا ہوتا اور صحابہ نے بہ کثرت اُس کو نقل کیا ہوتا۔

اگر چہ اس موضوع پر پہلے بھی اہل علم نے لکھا ہے اور اس مغالطہ کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ، لیکن ضرورت تھی کہ اس مسئلہ پر ایک مستقل رسالہ مرتب ہو، جو آسان اور عام فہم زبان میں ہو اور عوام بھی اُس سے استفادہ کر سکیں، اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے عزیز مکرم مولا نا محمد انصار اللہ قاسمی سلمہ اللہ تعالیٰ کو کہ وہ اس فتنہ کے استیصال کے لئے تبلیغی و تنظیمی جد و جہد بھی کرتے ہیں اور تحریر قلم کے ذریعہ بھی مسئلہ کی وضاحت کے لئے مفید رسائل و مضامین لکھ کر حق کو ثابت کرنے اور باطل کو رد کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں ؛ چنانچہ انھوں نے اس رسالہ کے ذریعہ ایک اہم ضرورت پوری کی ہے، اس حقیر نے اس رسالہ کر دیکھا اور موضوع کی وضاحت کے لئے بہت مفید پایا، امید ہے کہ اس سے عوام و خواص بہتر طور پر استفادہ کریں گے، اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے قلم کو رواں دواں رکھے اور ناموس نبوت کی حفاظت کی جدو جہد کو دنیاو آخرت میں قبولیت سے نوازے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش ختم نبوت کی حفاظت کے کام کو ایک عظیم مذہبی فریضہ اور دفاع اسلام کی اہم ترین کوشش کے طور پر انجام دے رہی ہے، اور ہر سطح پر سر گرم عمل ہے، اللہ تعالیٰ ان کوششوں کو قبول فرمائے اور بندگان خدا کی ہدایت کا ذریعہ بنائے اور ملت اسلامیہ کی اس ارتدادی فتنہ سے حفاظت فرمائے۔

یکم صفر المظفر ۱۴۳۸ھ

خالد سیف اللہ رحمانی

مطابق 2 / نومبر 2016ء

( خادم مجلس تحفظ ختم نبوت )

Hazraat e Ayeshe R.a Par Qadiani Firqay Ka Buhtan

Shaykh Muhammad Insarullah Qasmi (DB)

Read Online

Download

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading