رسول کریم کی سیرت اور صورت
مولانا عبدالروف سکھروی
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ ایک | روز محبوب دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے رات چھائی ہوئی تھی۔ چودھویں رات کا چاند نکلا ہوا تھا۔ ہر طرف چاندنی پھیلی ہوئی تھی میں کبھی چاند کو دیکھتی اور کبھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور کو دیکھتی، آپ نے فرمایا! اے عائشہ ! کیا کررہی ہو؟ میں نے عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں کبھی چاند کو دیکھتی ہوں اور کبھی آپ کو خدا کی قسم آپ چودھویں رات کے چاند سے کہیں زیادہ حسین ہیں۔ کسی شاعر نے کیا خوب ) کہا ہے
چاند سے تشبیہ دینا بھی کوئی انصاف ہے
چاند میں ہیں، جھائیاں‘ حضرت کا چہرہ صاف ہے
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ :زلیخا کی | سہیلیاں اگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور دیکھ لے تھیں تو بجائے ہاتھوں کے دلوں کو چیر کے تھیں ۔ (کیونکہ حسن و جمال کی آپ منتہا ہیں) کیا حقیقت بیان کی ہے۔
Huzoor (Sallallahu Alaihi Wasallam) Ki Seerat -o- Surat
By Shaykh Mufti Abdur Rauf Sakharvi (r.a)