E-Islamic Books

اسعاد الطالب اردو شرح ارشاد العابد

اسعاد الطالب اردو شرح ارشاد العابد

اسعاد الطالب اردو شرح ارشاد العابد
فقیہ العصر مفتی اعظم حضرت اقدس مفتی رشید احمدؒ کی کتاب ارشاد العابد جو کہ اوقات نماز کا حساب، سمت قبلہ معلوم کرنے کے قواعد اور رؤیت ھلال وغیرہ پر مشتمل ہے کی مفصل شرح۔

تقدیم

(از استان تر مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب دامت برکاتہم)

بسم الله الرحمن الرحيم … نحمده ونصلی علی رسوله الكريم، اما بعد! |

تمام تعریفیں خداوند ذو الجلال کے لیے جو زندہ کو مردوں سے نکالتا ہے اور مردوں کو زندہ ہے۔ جو جب چاہتا ہے مٹی ہوئی چیزوں کو زندہ کر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے ان کو زندہ کرنے کے لیے ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے جو انسانی عقل و استعداد سے ماوراء ہیں ……….. درود وسلام ہو اس نی مصطفی وبتی پر جس نے فرمایا کہ ہم امی امت ہیں، لکھت پڑھت اور حساب کتاب نہیں کرتے لیکن دنیائے علم ودانش نے ان سے لکھنا پڑھنا سیکھا اور ان کے بتائے ہوئے حساب و کتاب میں قیامت تک سرموفرق نہیں آئے گا ……………………… اور الله تعالی کی رحمت و سلامتی ہوآل واصحاب پر اور ان کے تبعین پر جنہوں نے علوم وی کو فون کیا اور ان سے ایسے ایسے علوم مفید استخراج و استنباط کیا کہ دین میں اس کی نظیر نھی اور آخرین کے لیے ان سے بہتر رہنما مقتدا نہ ہوگا۔

علم الفلکیات ان علوم میں سے ہے جن کی فضیلت و اہمیت سے بھی کسی کو انکار ہیں، اور اس کے بارے میں افراط وتفری جس درجے کا ہے اس کی بھی مثال نہیں۔

اہمیت اس سے بڑھ کر کیا ہوگی کہ اسلام کی تمام اہم عبادتوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نماز، زکوة، روزه، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی ادائیگی کے لیے اس فن کی تین شاخوں میں سے کسی ایک کی ضرورت پڑتی ہے۔ نمازیم وقت میں پڑھنا اور قبلہ رخ ہوتا بنیادی شرط ہے۔ اوقات صلوۃ کی تھرتی اور سمت قبلہ کا علم اسی فن سے ہوتا ہے۔ زکوة قمری سال کے

حساب سے فرض ہے، روزہ و حج کی ادائیگی قمری مہینوں کے ساتھ وابستہ ہے اور قمری تقویم، نیز اسلامی مہینوں کا آغاز و اختتام اس فن کی تیسری شاخ رویت ہلال‘ سے ہوتا ہے۔ اسلامی عبادات کے بعد اسلام کے دونوں تہواروں عید الفطر، عید الیا، نیز مشہور اسلامی دنوں، عاشوره موم، یوم عرفہ، شب نصف شعبان، لیلتہ القدر وغیرہ نیز یوم الکسوف اور لیلۃ الخسوف وغیرہ

سے آگاہی بھی اسی فن کی مرہون منت ہے۔ اسلام کی یومیہ عبارت کے اوقات کا تعلق سورج سے اور ماہانہ یا سالانہ عبادات کے اوقات کاتعلق چاند کی روش سے ہے۔ اس بناء پر الله کی ان دونشانیوں کے اندر بھی لا تعداد نشانیوں کو پہچانا اور الله تعالی کی ذات و صفات کی معرفت اس کے نبی صلی الله علیہ وسلم کی احادیث میں پوشیدہ نکات اور اس کے دین کے جمال و کمال کی پھان، فقہائے کرام سے بیان کردہ بہت سے مسائل و مباحث ۔۔۔ الغرض بہت کچھ اعلی و با بصیرت نہم بھی ممکن ہے جب اس فن سے کما حقہ واقفیت حاصل ہوجائے۔

Isaad ut Talib Urdu Sharh Irshad ul Aabid By Mufti Muhammad Sultan Alam

Read Online

Isaad ut Talib Urdu Sharh Irshad ul Aabid By Mufti Muhammad Sultan Alam اسعاد الطالب اردو شرح ارشاد العابد

Download (18MB)
Link 1      Link 2

Exit mobile version