اعتکاف کورس

اعتکاف کورس

اعتکاف کورس

اعتکاف کورس تالیف: مولانا محمد الیاس گھمن

عرض مؤلف

اعتکاف کورس “ آپ کے ہاتھوں میں ہے جو معتکفین کیلیے ایک انمول تحفہ ہے۔ اس کی ترتیب کی بنیادی طور پر دو وجوہات ہیں:

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اعتکاف کی عبادت سر انجام دیتی ہے۔ مبارک ساعات اور مسجد کے بابرکت ماحول میں ذکر و عبادات کا لطف تو ہوتا ہی ہے لیکن اعتکاف کے مسائل نہ جاننے کی وجہ سے بے حد غلطیاں واقع ہو جاتی ہیں، حتی کہ بعض مرتبہ معتکف اعتکاف بھی توڑ بیٹھتا ہے۔ اس لیے شدید ضرورت محسوس ہوئی کہ اعتکاف سے متعلق بنیادی مسائل مختصر انداز میں تحریر کر دیے جائیں۔

دس دن کا مختصر عرصہ اور مسجد کی یکسوئی والا ماحول، معتکف کی علمی و عملی تربیت کیلیے انتہائی قیمتی وقت ہے۔ انسان جب کسی بات کو یکسوئی اور توجہ کے ساتھ پڑھتا اور سنتا ہے تو یقینی طور پر وہ دل میں جاگزیں ہو جاتی ہے۔ اس لیے اس بات کا داعیہ پیدا ہوا کہ ایسا نصاب مرتب کر دیا جائے جو اعتکاف کے اس عشرہ کی مناسبت سے مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ پر اثر بھی ہو۔

ان دو وجہوں کے پیش نظر یہ کورس ترتیب دیا گیا ہے جس میں اعتکاف کے بنیادی مسائل، اعتکاف کے دوران خاص معمولات، معلومات اور مختلف موضوعات پر چالیس احادیث کا مجموعہ شامل ہے۔

اس بات کی انتہائی کوشش کی گئی ہے کہ کورس مختصر ہو تا کہ یاد کرنے اور مذاکرہ کرنے میں آسانی ہو، اس لیے دلائل سے قطع نظر صرف مسئلہ کے بیان کرنے پر اکتفاء کیا گیا ہے۔

کورس سے استفادہ کی ترتیب

کورس سے استفادہ کی ایک صورت یہ ہے کہ مسجد کے امام یا مسجد سے منسلک عالم دین ایک وقت مقرر کر لیں جس میں معتکفین کو یہ کورس در سا پڑھائیں اور مختلفین حضرات آپس میں مذاکرہ کرتے رہیں، پھر دوسرے وقت میں اس درس کا اعادہ کر کے ان سے سن لیا جائے۔ سہولت کی خاطر کورس کو نو یا دس حصوں میں تقسیم کر کے ہر دن ایک حصہ کا درس دیا جائے۔

اس کی دوسری صورت یہ بھی ہے کہ معتکفین حضرات مذکورہ ترتیب پر کورس کو نو یا دس حصوں میں تقسیم کر کے اپنے طور پر اس کا مطالعہ کریں اور جو چیز قابل وضاحت ہو وہ امام صاحب یا مسجد سے متعلق عالم دین سے پوچھ لیا کریں، لیکن پہلی صورت میں سہولت اور فائدہ زیادہ ہے۔ دورانِ اعتکاف دعاؤں کا بھر پور اہتمام کریں۔ تمام عالم اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی مناجات کریں اور اس عاجز کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد ضرور رکھیں۔ اللہ تعالی دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائے اور خاتمہ بالخیر فرمائے۔

والسلام

محمد الیاس گھمن

مرکز اہل السنۃ والجماعة، سرگودھا

Itikaf Course

by Molana Muhammad Ilyas Ghuman

Read Online

 

اعتکاف کورس مولانا محمد الیاس گھمن
اعتکاف کورس مولانا محمد الیاس گھمن

Download

یہ بھی پڑھیں: سیکولرازم كا تعارف اور تباہ کاریاں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading