اعتکاف کے فضائل و مسائل

اعتکاف کے فضائل و مسائل

اعتکاف کے فضائل و مسائل

اعتکاف کے فضائل و مسائل تالیف: مولانا علاو الدین قاسمی

 اعتکاف کی روح یہ ہے کہ انسان چند روز کے لئے علائق دنیوی سے کٹ کر گوشہ نشین ہو جائے ، ایک محدود مدت کے لئے مکمل یکسو ہو کر اللہ کے ساتھ اپنا تعلق بندگی کی تجدید کرلے، اپنے من کو آلائش نفسانی سے علیحدہ کر کے اپنے خالق و مالک کے ذکر وفکر سے اپنے دل کی دنیا آباد کر لے ، مخلوق سے آنکھیں بند کر کے اپنے خالق حقیقی سے لو لگائے ، جب انسان ان کیفیات سے معمور ہوکر، دنیا و مافیہا سے کٹ کر اپنے خالق و مالک کے در پر پڑ جاتا ہے تو اس کے یہ چند ایام سال بھر کی عبادت اور طاعت پر بھاری ہو جاتے ہیں، معتکف اللہ کا مہمان ہوتا ہے اور مہمان جو فرمائش کرتا ہے پاتا ہے، لہذا اعتکاف کرنے والا اپنی حیثیت اور مقام کو پہچان کر خانہ خدا میں عبادت و تلاوت اور جملہ اذکار میں خود کو مشغول رکھے۔

زیر نظر کتاب بھی اعتکاف ہی سے متعلق ہے جس میں اعتکاف کے ضروری مسائل و احکام کو نہ اتنا تفصیل سے لکھا گیا ہے کہ پڑھنا مشکل ہو اور نہ ہی اتنا مختصر کہ ضروری مسائل رہ گئے ہوں، ان شاء اللہ یہ کتاب صرف عوام ہی کیلئے نہیں بلکہ اہل علم کیلئے بھی ایک گرانقدر تحفہ ہے کہ مختصر وقت میں بلکہ ایک ہی نشست میں اعتکاف سے متعلق ضروری مسائل واحکام سے واقفیت کیلئے نہایت مفید ہے امید ہے کہ عوام اور اہل علم دونوں اس سے فائدہ اٹھا ئیں گے، دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور حق کی اتباع و پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

( حضرت مولانا محمد علاء الدین صاحب قاسمی مدظلہ العالی

خانقاہ اشرفیه و مکتبہ رحمت عالم رحمانی چوک پالی گھنشیام پور ضلع دربھنگہ (بہار)

2 / مئی، ۲۲ ، رمضان المبارک، بروز بده ۴۴۲اه

یہ بھی پڑھیں: سیکولرازم كا تعارف اور تباہ کاریاں

Itikaf kay Fazail o Masail

By Maulana Ala ud Din Qasmi

Read Online

Itikaf kay Fazail o Masail - اعتکاف کے فضائل و مسائل

Download (4MB)

Link 1        Link 2


Discover more from E-Islamic Books

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading