جدید سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

Jadeed Seerat un Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam 3 Volumes By Muhammad Ishaq Multani جدید سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

جدید سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

كلمات ناشر

حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مبارک علم کو جو ذخیرہ احادیث میں محفوظ تھا برصغیر کے اردو داں حضرات تک منتقل کرنے میں ہمارے اکابر رحمہ الله کا بڑا احسان ہے۔ اس مبارک موضوع پر اکابر  نے اپنے اپنے ذوق کے مطابق سیرت طیبہ کے ہر ہر گوشہ کو اردو کا جامہ پہنا کر عامة اسلمین پر جو احسان عظیم فرمایا ہے یقینا یہ ان کیلئے روز حشر شفاعت رسول صلی الله علیہ وسلم کا قوی ذریعہ ہے۔

ہمارے اکابر علماء نے سیرت مقدسہ پر چھوٹے رسائل سے لیکر بڑی  ضخیم کتب تالیف فرمائی ہیں جن کا حرف حرف ہمارے لیے سند ہے۔ ان اکابر کو اللہ پاک نے اپنےفضل وکرم سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی عقیدت و محبت نصیب فرمائی تھی کہ ان کے حالات جانے والے بے اختیار کہہ اٹھتے ہیں کہ اکابر دیوبند نے اس دور میں خیرالقرون کی مبارک یادیں تازہ کردی ہیں۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پاکشق، اتباع سنت سے آراستہ زندگی ، عقیدت و عظمت سے سر شمار دل و دماغ علم و عرفان سے مطقلم، ایسی حالت و کیفیت میں ان اکابر حضرات نے جس موضوع پرتقریر یا تقریرکی اللہ پاک نے رشد و ہدایت کیلئے عوام الناس کے سینوں کو کشادہ فرما دیا۔ خیر و برکات کی عظیم کرامتیں اس پرمستزاد ہیں۔

حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نشر الطیب فی ذکر الی الحبیب‘‘ کو دیکھ لیجئے کہ کس عشق ومحبت ، خلوص و البیت سے لکھی گئی کہ حضرت خودفر ماتے ہیں کہ اس کی تالیف اس زمانہ میں ہوئی جبکہ طاعون نے پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا لیکن جس دن اس مبارک کتاب کی تالیف کا کام کیا جاتا اس دن طاعون کی شدت میں کمی ہو جاتی۔

عرصہ دراز سے راقم الحروف کے دل میں بیوداعی تھا کہ جس طرح والد بزرگوار حضرت الحاج عبد القیوم مہاجر مدنی مدظلہم نے گلدستہ تفاسیر (جوبجد اللعوام وخواص میں بے حد مقبول ہوئی ) مرتب کی ہے ان طرح اپنے اکابر کی سیرت طیبہ سے متعلق مستند و جامع کتب سے ایک ایسا گلدستہ سیرت‘‘ مرتب کیا جائے جس کی سدا بہارعام جو عبارات سے صرف اہل علم ہی نہیں بلکہ عوام الناس بھی بآسانی مستفید ہوئیں۔

موجودہ اکابر علماء سے مشاورت ، حضرت والد صاحب و بزرگان دین کی دعا وتوجہ کی برکت سے اپنے اکا برای کی کتب سے مضامین سیرت کونتنب کرنا شروع کر دیا۔

Jadeed Seerat -un- Nabi [Sallallahu Alaihi Wasallam] – 3 Volumes – By Muhammad Ishaq Multani

Read Online

Volume 1 Volume 2 Volume 3

 

Download

Volume 1 [58] Volume 2 [64] Volume 3 [49]

5 thoughts on “جدید سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

  1. Muhammad Abdullah
    جزاک اللہ احسن الجزا فی الدنیا والاخرہ

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading