خطبات فقیر
پیش لفظ
یہ عاجز بندہ محض گندہ ، اپنی خطاؤں پہ نام و شرمندہ، 1991ء کے رمضان المبارک میں حضرت دامت برا کا تہم سے بیعت ہوا ۔ مختلف مجالس میں حضرت دامت برکاتہم کی زبان فیض ترجمان سے ایسی پر تاثیر اور پر مغز با تیں سنیں کہ دل پر چھاپے سی لگتی گئی۔ بے اختیار علم و حکمت کے ان نادر نگینوں کو اپنی افادیت کے لئے صفحہ قرطاس پر بکھیرنا شروع کر دیا۔ تھوڑے ہی عرصے میں اچھا خاصا ذخیرہ اکٹھا ہو گیا تو بعض احباب کے اصرار پر ان بیانات کو شائع کرنے کی فکر دمن گیر ہوئی۔ یہ تمنا اس طرح بر آئی کہ ” راولپنڈی پولی ٹیکنیک کالج میں تدریس کے دوران محنت میں عظمت” کتابچہ شائع کیا گیا۔ اہل علم حضرات نے اسے پذیرائی بخشی ۔ بعض سکولوں کے اساتذہ نے کئی سو کی تعداد میں یہ کتا بچے خرید کر طلباء کو پڑھنے کے لئے دیئے جس سے بچوں میں محنت کا جذبہ پروان چڑھا ۔ الحمد للہ پہلا ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ ختم ہو گیا تو دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیا ۔ اس کے بعد وقتاً فوقتما مختلف کتابچے شائع ہوتے رہے اور عوام تو عوام مختلف علماء کرام اور سکالرز بھی ان بیانات سے مستفیض ہوتے رہے۔ مشتے نمونہ از خروارے کے طور پر چند احباب کے بالمشافہ زبانی تاثرات یا موصول شدہ خطوط کے اقتباسات درج ذیل ہیں: یہ بیانات جدید نفسیاتی اور سائنسی انداز کے مطابق ہیں۔
جب ان بیانات کو پڑھنا شروع کیا جاتا ہے تو ختم کئے بغیر اٹھنے کو دل نہیں چاہتا۔
کسی نے کہا یہ کسی صاحب دل کے بیانات ہیں“۔ کسی نے اس شعر کی صورت میں تبصرہ کیا،
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
خطبات فقیر
الحمد للہ یہ اصلاحی بیانات خطبات فقیر اب کتابی شکل میں آپ کے ہاتھوں میں ہیں ۔ قارئین کرام سے گذارش ہے کہ اگر کہیں کوئی فروگذاشت نظر آئے تو نشاندہی فرما کر حوصلہ افزائی فرمائیں۔ کتاب کی اشاعت کے لئے عاجز محترمی مفتی احمد علی صاحب، جناب ڈاکٹر عبد الصبور صاحب اور عزیزم محمد حنیف صاحب کی مساعی جمیلہ کا تہہ دل سے مشکور ہے۔ عاجز اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکر کس منہ سے ادا کرے۔ بس اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ جو کچھ ہوا صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہوا۔ کیا فائدہ فکر بیش و کم سے ہوگا
ہم کیا ہیں جو کوئی کام ہم سے ہوگا
جو کچھ ہوا ہوا کرم سے تیرے
جو کچھ کہ ہوگا تیرے کرم سے ہوگا
ینده عاجز فقیر محمد اسلم نقشبندی مجددی مصریال روڈ ، آفیسر کالونی لین 2 ، راولپنڈی
KHUTBAAT E FAQEER
Read Online
Download Link 1
یہ بھی پڑھیں: سیکولرازم كا تعارف اور تباہ کاریاں
Download Link 2