خطبات صفدر
تذکرہ علمائے دیوبنده . حضرت مولانا شیداحمد گنگوہی قدس سرة
الحمدلله وحده، والصلوة والسلام على من لا نبي بعده. امابعد! اللهم صل على محمد وعلى آل محمد وبارک وسلم وصل عليه.
محترم طلباء کرام!
مدرسہ کی طرف سے اکابر خطرات کے حالات کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، جس میں مجھے بھی علم ہوا کہ میں آپ کے سامنے کچھ تذکرہ کروں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ساری مخلوقات میں سے انسان بنایا جو اشرف المخلوقات ہے۔ پھر ا انسانوں میں سے مسلمان بنایا۔ سچا دین فقط اسلام ہے۔ ان الدين عند الله الاسلام. پر مسلمانوں میں سے اہل سنت والجماعت بنے کی توفیق عطا فرمائی ۔ جس طرح سارے دینوں میں سچا دین صرف اسلام ہے اسی طرح مسلمان کہلانے والے لوگوں میں سے نجات پانے والی جماعت فقط اہل سنت والجماعت ہے۔ اہل سنت میں نسبت نبی پاک ان کی طرف ہے۔ جو دین کو لانے والے ہیں۔ والجماعت میں نسبت صحابہ کی طرف ہے جو دین کو پھیلانے والے ہیں۔ حنفی میں نسبت امام اعظم ابوحنیفہ کی طرف ہے جو دین کو لکھوانے والے ہیں۔
آنخضرت آفتاب ہدایت، صحاب نجوم ہدایت، امام صاحب چراغ ہدایت ہیں۔ چراغ کا کام کیا ہوتا ہے۔ روشنی نہیں تھی، آپ نے چراغ جلایا اور کتاب اس کے سامنے کی تو چراغ کی روشنی سے کتاب کی سطریں اگر دس ہیں تو دس ہی رہیں گی ، نہ پندرہ ہوں گی نہ پانچ ۔ تو جس طرح چراغ نہ کوئی نقطہ بڑھاتا ہے اور نہ کھاتا ہے اسی طرح مجتہد نہ تو کوئی مسئلہ دین میں بڑھاتا ہے نہ کھاتا ہے۔ بلکہ جو چیزیں اجتهاد کے چراغ کے سے نظر نہیں آئی تھیں وہ انہیں دکھاتا ہے۔
تو تین کام یعنی تکمیل دین تمکین دین اور تدوین دین، یہ تو خیرالقرون میں مکمل ہو گئے ۔ اور اللہ نے جو وعدہ فرمایا تھا: هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله. که دین تمام ادیان پر غالب آئے گا تو ایک غلبہ ہوتا ہے دلیل اور برہان سے۔ وہ تو قرآن پاک میں حضرت کے زمانے سے ہی ہے۔ ایک ہے دین کا غلبہ سیف سے یعنی جہاد سے کہ اسلام نافذ بھی ہو۔
Khutbat -e- Safdar Shaykh Ameen Safdar Okarvi
Read Online
Volume 2
Volume 3
Download