Mukhtasar Hajj mabroor

Mukhtasar Hajj mabroor

مختصر حج مبرور

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلاةُ وَالسَّلامُ عَلَى النَّبِيِّ الْكَرِيم وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجْمَعِيْن.

پیش لفظ

اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے : وَاَذْنُ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالاً وَّعَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ (سورة الحج ۲۷) یعنی لوگوں میں حج کا اعلان کر دو کہ لوگ حج کی ادائیگی کے لئے پیدل اور دور دراز علاقوں سے سواریوں پر سوار ہو کر آئیں۔ آج پوری دنیا قرآن کریم کے اس اعلان کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے اللہ تعالیٰ کے لاکھوں بندے اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے

ہر سال اس مقدس سرزمین میں حج کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں۔ انہی حجاج کرام کی رہنمائی کے لئے دنیا کی متعدد زبانوں میں بے شمار کتابیں تحریر کی گئی ہیں مگر زمانہ کی تیزی سے تبدیلی اور حجاج کرام کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر ضرورت ہے کہ ایسی کتابیں تحریر کی جائیں جن میں طریقہ حج و عمرہ کے بیان کے ساتھ حج وعمرہ سے متعلق عصر حاضر کے مسائل کا حل عام فہم زبان میں پیش کیا جائے تا کہ حجاج کرام اس سے استفادہ کرتے ہوئے فریضہ حج کی صحیح ادائیگی کر سکیں۔

اسی فکر کے مدنظر میں نے ۲۰۰۵ میں ” حج مبرور ” کے نام سے ایک کتاب شائع کی تھی، جس کا الحمد للہ دوسرا اور تیسرا ایڈیشن ۲۰۰۷ و ۲۰۱۷ میں شائع ہوا، جو حج و زیارت مدینہ منورہ کے مسائل پر مشتمل ہونے کے ساتھ بیت اللہ ، صفا مروہ، مسجد حرام، مسجد نبوی، میقات اور دیگر مقامات مقدسہ کی تصاویر و نقشوں سے مزین ہے۔

مگر حجاج کرام کی خدمت کے تجربہ سے معلوم ہوا کہ پاکٹ سائز کی کتاب حجاج کرام کے لئے زیادہ مفید ہوگی چنانچہ اللہ تبارک و تعالی کی توفیق اور ایک اہل خیر کے تعاون سے ” مختصر حج مبرور ” شائع کر رہا ہوں جس میں سابقہ کتاب ” حج مبرور ” میں تحریر کردہ مسائلِ حج کو کسی حد تک اختصار کے ساتھ عام فہم زبان میں مرتب کیا ہے، نیز اضافی معلومات کے لئے قائم کردہ ابواب مثلاً تاریخ کعبه و تاریخ مسجد نبوی وغیرہ کو حذف کردیا ہے، البتہ ” حج مبرور” کی خاص افادیت کے پیش نظر اسکی اشاعت بھی جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرما کر مجھے اور تمام معاونین کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین ۔

محمد نجیب قاسمی سنبھلی

Read Online

 Mukhtasar_Hajj_mabroor_0000

Download

 

یہ بھی پڑھیں: حج مبرور

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.