LARGE (52.4 M) – SMALL (3.0 M)
زیر نظر کتاب یعنی “”مناظرہ عجیبیہ“” مولوی عبد العزیزصاحب امروہی کی طرف سے حضرت حجۃ الاسلام قاسم العلوم والخیرات حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کی مایہ ناز بے مثال و بے نظیر و لاجواب کتاب””تحذیر الناس“”کی بعض عبارات پر اشکالات اور حضرت حجۃ الاسلام کی طرف سے ان کے علمی و تحقیقی جوابات پر مشتمل ہے یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے نمبر ایک جواب محذورات عشرہ کے عنوان سے دس اعتراضات کے علمی و تحقیقی جوابات جبکہ دوسرے حصہ میں تحذیر الناس کے حوالے سے مولوی عبد العزیزصاحب اور حضرت حجۃ الاسلام کے درمیان خط و کتابت پر مشتمل ہے
حقیقت یہ ہےکہ مناظرہ عجبیہ علوم و معارف کا بحر بے پایاں ہے اگر یوں کہا جائے کہ حضرت نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ نے خود تحذیر الناس کی ایک علمی شرح مناظرہ عجیبیہ کے نام سے لکھ لی ہے تو بے جا نہ ہوگا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں کتابیں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں
عرصے سے یہ علمی کتاب نایاب ہوچکی تھی اہلحق میڈیا سروس نے پہلی بار افادہ عام کیلئے اس کو نیٹ پر شائع کردیا ہے چونکہ یہ کتاب خالص علمی ہے اس لئے قرین قیاس یہی ہے کہ عوام کو اس سے خاطر خواہ فائدہ نہ ہوگا اس لئے استفادہ کرنے والے حضرات سے خصوصی گزارش ہے کہ کتاب کو کسی محقق عالم کے زیر سایہ رہ کر سبقا سبقا پڑھیں جزاکم اللہ
By Hujjatul Islam Shaykh Muhammad Qasim Nanotvi (r.a)