نقوش اقبال
مولانا ابوالحسن علی میاں نے اقبال پر ایک کتاب : روائع اقبال کے نام سے عربی میں لکھی تھی، اب یہ نظر ثانی اور اضافوں کے بعد اردو کے قالب میں ڈھل کر آگئی ہے۔ جو ہر اقبال پسند کے دیکھنے کے قابل ہے۔
اس کتاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ علی میاں صاحب نے اقبال کو عالم عربی کے سامنے کن کن پہلووں سے پیش کیا ہے۔ ترجمہ یا ترجمانی جو کچھ بھی ہے سلیس اور شگفتہ ہے۔
اقبال پر بڑی اچھی کتابیں آئی ہیں مگر یہ کتاب اس مجاہد عالم کی لکھی ہوئی ہے جو اقبال کے مرد مومن کا مصدق ہے اس لیے بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ نقوش اقبال میں خود اقبال کی فکر اور روح اس طرح گھل مل گئی ہیں جیسے پھول میں خوشبو اور ستاروں میں روشنی۔
Nuqoosh -e- Iqbal (r.a)
By Shaykh Syed Abul Hasan Ali Nadvi (r.a)