E-Islamic Books

ریئل اسٹیٹ احکام و مسائل

ریئل اسٹیٹ احکام و مسائل

ریئل اسٹیٹ احکام و مسائل یعنی پراپرٹی کا کام کرنے والوں کے لیے شرعی احکام و مسائل

زمینات و مکانات کے کاروبار سے متعلق مسائل پر مشتمل ایک جامع کتاب 

رئیل اسٹیٹ احکام و مسائل

زمین کے اقسام فن تعمیر اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق مسلمانوں کے کارنامے، مذموم تعمیر، ناجائز قبضے اور جبری معاملے، زمین و مکانات کی خرید وفروخت ، دلالی، ٹھیکیداری، پاٹنر شپ ، اور اس کے لئے سودی قرض اور ان کی زکوۃ کے احکام کو مفصل مدلل لکھا گیا، بکثرت پیش آنے والے مسائل، رئیل اسٹیٹ سے جڑی ہوئی قیمتی اہم ہدایات ظلم سے روکنے والے ترغیبی و تربیہی واقعات کا ایک مستند ذخیرہ بھی ہے جو اس شعبہ کی بد عنوانیوں کی روک تھام کا ان شاء اللہ ذریعہ ہوگا۔

پسند فرموده

عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم صدر دینی مدارس بور ڈ وصدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا

تقریظ

فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی حفظہ اللہ ورعاہ جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ ، ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد

مولفین مفتی ابوبکر جابر قاسمی مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی

ناشر دار الدعوة والارشاد، یوسف گوڑہ ، حیدرآباد

تقریظ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم صدر دینی مدارس بورڈ و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا 

اسلام میں اکل حلال کی اس درجہ اہمیت ہے کہ اعمال صالحہ کا صدور اور اعمال صالحہ کا قبول اس پر موقوف ہے ، اس لئے فقہاء کرام نے نہایت تفصیل کے ساتھ اس کے مسائل کو بیان کیا ہے، اور ضخیم ضخیم کتابیں لکھی ہیں ، کسب حلال کی متعدد شکلیں ہیں، کسب معاش کے بیسیوں شعبے ہیں، ہر شعبہ سے متعلق سینکڑوں مسائل ہیں جو جس شعبہ کو ذریعہ کے طور پر اختیار کر رہا ہے ، اس کے لئے لازم ہے کہ اس کے متعلق جو مسائل شرعیہ ہیں ان کو معلوم کرے اور اس کی روشنی میں کاروبار کو انجام دے۔ آج کل رئیل اسٹیٹ کے کاروبار ایک بڑا اور اہم ذریعہ کے طور پر اختیار کئے جار ہے ہیں ، اس شعبہ کے متعلق مسائل بڑی کتابوں میں بکھرے ہوئے ہیں، جن سے استفادہ کافی دشوار ہوتا ہے۔ الحمد للہ اس سلسلہ میں خاص اس شعبہ سے متعلق مسائل رئیل اسٹیٹ-احکام ومسائل“ کے نام عوام سے متعلق نہایت فکر مند مفتیوں میں مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب اور مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی صاحب بھی ہیں، جنہوں نے اب تک کئی کتابیں تالیف فرمائی ہیں، نئی تالیف طباعت کے لئے جارہی ہیں، یہ کتاب تقریبا ساڑھے پانچ سو پر مشتمل ہے ، مرکزی عناوین تقریبا ۳۰ ہیں جب کہ تقریبا ۳۶۰ تفصیلی عناوین کے تحت سینکڑوں مسائل پر مشتمل عظیم علمی ذخیرہ مرتب فرمایا ہے، جو بڑی کاوش اور محنت صفحات پر سے لکھا گیا ہے، موجودہ دور کی یہ بہت اہم ضرورت ہے۔

بڑی مسرت ہورہی ہے کہ ہمارے نوجوان علماء ملت اسلامیہ کے لئے اس درجہ فکرمند ہیں اور ان کی صحیح رہنمائی کے لئے زبردست جدو جہد کر رہے ہیں، ضرورت ہے کہ اس سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔

اللہ کرے اس کتاب کو قبول عام حاصل ہو ، اور کاوش عند اللہ مقبول ہو۔

۸/ جمادی الاولی ۱۴۴۱ھ

۴ رجنوری / ۲۰۲۰ م

Real Estate Ahkam o Masail

By Mufti Abubakr Jabir, Mufti Rafiud Deen Hanif

Read Online

Download

Real Estate Ahkam o Masail By Mufti Abubakr Jabir Mufti Rafiud Deen Hanif ریئل اسٹیٹ احکام و مسائل
Real Estate Ahkam o Masail By Mufti Abubakr Jabir, Mufti Rafiud Deen Hanif ریئل اسٹیٹ احکام و مسائل
Exit mobile version