ستر استغفار

ستر استغفار

ستر استغفار

 استغفار کے معنی ہیں حق تعالی شانہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا ، بندہ گناہ گار ہے اور اللہ تعالی سارے گناہوں کے معاف فرمانے والے ہیں اور اپنے بندے سے بہت زیادہ محبت کرنے والے ہیں، جب بندہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ تعالی کے سامنے اپنی بے بسی اور جز اطیارکرتا ہے اور خود کو سراپا محتاج تجھ کر رب ذوالجلال کی عظمت و کبریائی اور اس کی حمد و ثناء کرتے ہوئے سائلا نه فقیرانه، والہانہ ، بے قراری ، تضرع اور الحاح و زاری کے ساتھ اپنے رب کے سامنے معافی کا طلب گار بنتا اس یقین کے ساتھ کہ اس کا رب اس کی پکار کوسن رہا ہے اور اس کو معاف کرنے پر قادر ہے تو رب ذوالجلال کی رحمتیں اس کی طرف متوجہ ہوجاتی ہیں ، دریائے رحمت جوش مارتا ہے اور رحمتیں اور برس میں اس بندہ کو اپنے گھیرے میں لے لیتی ہیں اور اس کو گناہوں سے ایم پاک و صاف کردیتی ہیں کہ گویا بھی گناہ کیا ہی نہیں اور بندہ کو بے گناہوں سے ایسا پاک ہو جا تا ہے جیساکھی ماں کے پیٹ سے نکلا ہو۔

کچھ عرصہ سے بندہ اپنی ترتیب کردہ کتاب منتخب مسائل معلم احتجاج کے تحج وتخرج میں مشغول تھا اور بار بار ارشاد الساری علی مناسک ملا علی قاری کی طرف رجوع کرنے کا موقع ملا نذکورہ کتاب کے اخیر میں علامہ قطب الدین فی احتمال تعالى کا ترتیب گردو رسالہ ادعية الحج و العمرقد یکھ کر دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ اردو زبان میں ج وعمره کی دعاؤں کے ذخیرہ کو مرتب کیا جائے الحمدللہ اللہ جل شانہ کی تو فیق سے اس مبارک کا م کو کرنے کا موقع ملا، امید ہے رمضان المبارک میں وہ رسالہ بھی قارئین کی خدمت میں پیش

کرنے کی سعادت حاصل ہوگئی ، علامہ قطب الدین فی مشعال کے مذکورہ رسالہ میں | حضرت حسن بصری الله تعالی کی طرف منسوب ستر استغفار بیان کئے گئے ہیں اور خصوصا منی میں قیام کی راتوں میں اور روزانہ تہجد کے وقت میں انہیں پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے ، بہتر تو یہی ہے کہ روازانہ ان ستر استغفار کے ذریعے اللہ تعالی کے سامنے اپنے گناہوں کی معافی مانگی جائے ، ورنہ کم از کم ایک منزل جو دیں استغفار پرمشتمل ہے کو اپنے معمولات کا حصہ بنایا جائے الله تعالی مجھے بھی اور سب قارئین کو اس کی توفیق نصیب فرمائے

رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے جس میں روزانہ الله تعالی کی طرف سے جہنم سے قیدی آزاد کئے جاتے ہیں اس لئے مناسب معلوم ہوا کہ ان ستر استغفار کو الگ سے ترتیب دے کر اس کی اشاعت کی جائے۔ اپنی دعاؤں میں سعد عبد الرزاق کو میرے گھر والوں میرے والدین میرے بھائی حافظ بلال صاحب کو میرے اساتذۂ کرام خصوصا مولانا امداد اللہ صاحب اور مولانا عمران داوو صاحب اور میرے عزیز دوست بھائی ہیل صاحب کو یاد رکھیں۔ کچھ لوگ جن کے مجھ پر بہت احسان ہیں اور اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں اور ان کا مجھے پریت ہے خصوصا میرے شیخ محترم واحف بھائی ملتان اور میرے شہید استاد بھی مولانا عطاء الرحمن صاحب ا لله تعالی کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کہ آپ حضرات کا مجھے پراحسان ہوگا۔

فقط والسلام

مفتی سعد عبدالرزاق 25 مئی 2017 بمطابق ۲۸ شعبان

Sattar Isteghfar

Read Online           

 

[4 M]

By Mufti Abdul Razzaq (DB)

Download

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading