تمرین افتاء کی ہدایات
عرض مرتب
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله وكفى ، و سلام على عباده الذين اصطفی
أما بعد! اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس پروردگار نے دنیائے اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی سے دورۂ حدیث کرنے کے بعد جامعہ میں ہی تخصص فی الافتاء کرنے کی توفیق عطاء فرمائی، اور ان اسا تذہ کرام سے فتوی لکھنے کی تربیت حاصل کرنے کی توفیق بخشی ، جن کا وجود بابرکت امت مسلمہ کے لئے قابل فخر ہے۔
تخصص فی الافتاء کابنیادی اور اہم کام فتوی لکھنے کی مشق ہوتی ہے۔ جامعہ میں فتوی نویسی کی مشق شروع کرنے سے پہلے ہر طالب علم کوتوی نویسی سے متعلق
کچھ اصول اور ہدایات پڑھائی جاتی ہیں تا کہ توی لکھنے کی عظیم الشان ذ مہ داری کو بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکے، چنانچہ یہ اصول اور ہدایات جامعہ میں عرصه دراز
سے آستان حرم حضرت مولانا مفتی عبدالروف سکھروی صاحب ظلم بڑے لنشین انداز سے پڑھاتے اور سکھاتے ہیں۔
تخصص کے پہلے سال حضرت مفتی صاحب مظالم کا سبق شروع ہونے سے پہلے بندہ کے دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ استاد حضرت مفتی صاحب تمرین افتاء کی ہدایات کے ان اسباق کومحفوظ کیا جائے، چنانچہ ریکارڈ کے ذریہ روزانہ کے اسباق کو محفوظ کرنے کے بعد گرمی میں لانے کاسلسل شروع کیا۔
اللہ رب العزت کی مدد اور حضرت اساتذہ کی دعاؤں کے نتیجہ میں یہ کام عافیت کے ساتھ مکمل ہوا تو اساتذہ کی خدمت میں پیش کیا۔ حضرت مفتی صاحب مدظلہم نے اپنے تین اوقات میں سے وقت نکال کر متعدد مرتبہ مل طور پر پڑھ کر ان کی اصلاح فرمائی۔ الحمدللہ! اب یہ ہدایات مرتب شکل میں آپکے سامنے ہیں، اس میں تقوی کا کام سیکھنے والے حضرات کیلئے کچھ ایسے راہنما اصول جمع ہوگئے ہیں جن کے ذرلیفتوی کے کام کو اکابر کے طریقہ پر بہت بہتر بنایا جاسکتاہے۔
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالی حضرت مفتی صاحب مظالم اور دیگر تمام اساتذۂ کرام کی زندگیوں میں اور انکے علوم میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں ان کے علوم سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور میری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما کر خیر و آخرت بنائے، آمین۔
بند طلحہ اقبال عفی عنہ متخصص و استاد جامعہ دارالعلوم کراچی
۲۸رحرم الحرام ۳۳اه
۱۴ روبر۲۰۱۴ء
Tamreen e Iftaa Ki Hidayaat
By Shaykh Muhammad Talha Iqbal
Read Online
Download
Version 1 [21]