E-Islamic Books

طب نبوی اور جدید سائنس

طب نبوی اور جدید سائنس

ڈاکٹر خالد غزنوی

ڈاکٹر خالد غزنوی طب عصری کے حامل ہیں اور اس حیثیت سے وہ پاکستان میں پہلے معالج ہیں کہ جنہوں ے بہ ہمہ خلوص و فہم طب نبوی کو اپنا رہنما بنایا ہے اور اپنے معالجات کو طب نبوی کے دائرے سے باہر نہیں جانے دیا ہے۔ اب تک وہ تیس نباتات طب نبوی پر عملی اور علمی اعتبارات سے کام کر چکے ہیں اور ان نباتات کے افعال و خواص پر سیر حاصل معلومات حاصل کر چکے ہیں۔

Tibb E Nabvi ( Sallaho Aliahe wasallam) Aur Jadeed Science

(طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)

زیتون کا تیل

جب تازہ پکے ہوئے پھل کو دبا کر نچوڑا جائے تو حاصل ہونے والا تیل ، زیت عذب، کہلاتا ہے۔ یہ سنہری رنگ کا ہوتا ہے۔ جب یہ چھ برس پرانا ہو جائے تو وہ زیت العتیق ہے۔ جو خام پھلوں سے نکالا جائے وہ زیت الانفاق ہے۔ اسے زیت الرکالی بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ فلسطین اور شام سے اونٹوں پر لاد کر عراق میں لایا جا تا تھا۔ بوعلی سینا کہتا ہے کہ زیتون کا تیل جب پرانا ہو جائے تو اس کی طبیعت روغن شیریں کی طرح ہو جاتی ہے ور نہ اس قسم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے نئے تیل کو اتنا پکا ئیں کہ وہ شہد کی مانند گاڑھا ہو جائے ۔ یہ تیل اپنے اوصاف کے لحاظ سے روغن کلونجی اور روغن بلسان سے بھی انہی فوائد میں بہتر ہے۔ وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ زیتون کا تیل چار ہزار سال پرانا بھی ہو جائے تو بھی مفید

رہتا ہے۔

جولوگ باقاعدگی سے یہ تیل سر پر لگاتے ہیں نہ تو ان کے بال گرتے ہیں اور نہ ہی جلد سفید ہوتے ہیں۔ اس کی مالش سے داد اور بھوی زائل ہو جاتے ہیں۔ کان میں پانی پڑا ہو تو زیتون کا تیل ڈالنے سے یہ پانی نکل جاتا ہے۔ اطباء نے لکھا ہے کہ اس کی سلائی باقاعدہ

آنکھ میں لگانے سے آنکھ کی سرخی کٹ جاتی ہے اور موتیا بند کو کم کرنے میں مفید ہے۔ زیتون کے تیل کی مالش کرنے سے اعضاء کو قوت حاصل ہوتی ہے۔ پٹھوں کا درد جاتا رہتا ہے۔ بعض طبیب اس کی مالش کو مرگی کے لیے بھی مفید قرار دیتے ہیں ۔ وجع المفاصل اور عرق النساء کو دور کرتا ہے۔ چہرے کو بشاشت دیتا ہے۔ اسے مرہم میں شامل کرنے سے

زخم بہت جلد بھرتے ہیں۔ نا سور کو مندمل کرنے میں کوئی دوائی زیتون سے بہتر نہیں۔ اکیس تولہ جو کے پانی میں روغن زیتون ملا کر پینے سے پرانی قبض جاتی رہتی ہے۔

Read Online

Volume 1    

  Volume 2

Tibb E Nabvi Sallaho Aliahe wasallam Aur Jadeed Science طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
Tibb E Nabvi ( Sallaho Aliahe wasallam) Aur Jadeed Science (طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)

Download

Volume 1 [5.M]   Volume 2 [6.M]

By Dr. Khalid Ghaznavi (DB)

اصول طب

Exit mobile version