Site icon E-Islamic Books

طبی اخلاقیات

TIBBI AKHLAQIYAT 0000

طبی اخلاقیات

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سائنسی انقلاب کے بعد دو شعبے ایسے ہیں جن میں خصوصیت سے بہت سے نئے مسائل پیدا ہوئے ہیں جنہیں قانون شریعت کے مطابق حل کرنا ضروری ہے، ایک معاشیات، دوسرے طب، آج علاج کے جو نئے طریقے دریافت ہوئے ہیں اور نت نئے. وسائل معرض ایجاد میں آئے ہیں، ماضی میں ان کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا، اسی لئے ”فقہ الطب کے شعبہ پر علماء وارباب افتاء کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، اکیڈمی نے اپنے پہلے ہی سمینار سے جدید میڈیکل مسائل کو اپنی خصوصی توجہ کا مرکز بنایا ہے اور اکثر سمیناروں میں طب سے تعلق رکھنے والے مسائل زیر بحث آتے رہے ہیں۔ اکیڈمی کا سمینار مشہور تاریخی عصری دانش گاہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں بتاریخ ۲۲ تا ۲۴ اکتوبر ۱۹۹۵ء منعقد ہوا، اس سمینار میں زیادہ وقت طبی مسائل ہی کے لئے رکھا گیا، اور طبی اخلاقیات سے مربوط مسائل اور ایڈز سے متعلق پیدا ہونے والے سوالات پر تفصیلی بحث ہوئی۔

 اس موضوع پر ہمارے ارباب افتاء نے بڑے چشم کشا مقالات لکھے ہیں، یہ مجموعہ بانی اکیڈمی حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قائمی کی حیات ہی میں پہلی بار شائع ہو چکا ہے، اور جدید و قدیم تعلیم یافتہ حلقوں میں اس کو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اب مزید بہتر طریقہ پر دوبارہ اس کی ترتیب عمل میں آئی ہے اور ترتیب وتصحیح کا کام محبت عزیز مفتی احمد نادر القاسمی رفیق شعبہ علمی اکیڈمی نے کیا ہے۔ یہ مجموعہ چار ابواب پر مشتمل ہے: پہلا باب تمہیدی امور کا ہے جس میں موضوع کے تعارف پر ماہرین کی تحریر میں بھی شامل ہیں ، دوسرے باب میں مختصر جوابات، تیسرے باب میں تفصیلی مقالات اور چوتھے باب میں طلبہ کے مقالات سے اقتباسات شامل ہیں ۔ پانچواں باب اختتامی امور پر مشتمل ہے، جس میں شرکاء کے مناقشات ومباحث کے ساتھ ساتھ اطباء کے لئے مجوزہ اسلامی ضابطہ اخلاق کے عنوان سے ایک رہنما تحریر ہے جسے ایک سب کمیٹی نے مرتب کیا ہے۔ امید ہے کہ اس مجموعہ سے نہ صرف احکام شریعت کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور ان پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا، بلکہ قارئین کو شریعت اسلامی کی جامعیت اور ہر عہد

میں اس کی افادیت، نیز عصری تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا بھی اندازہ ہو سکے گا۔ دعاء ہے کہ اللہ تعالی اسے امت کے لئے نافع بنائے اور اکیڈمی کے علمی سفر کو جاری وساری رکھے۔

( خالد سیف اللہ رحمانی)

جنرل سکریٹری

☆☆☆

۲ جون ۲۰۰۹ء

۸؍ جمادی الاخری ۱۴۳۰ھ

Tibbi Akhlaqiyat By IFA

 

Read Online

Download (10MB)

Link 1      Link 2

Exit mobile version