طبی مفردات ایپ

طبی مفردات ایپ Logo tibbi mufridat App

Table of Contents

Tibbi Mufridat App

طبی مفردات ایپ

Herbal Medicine Encyclopedia

طب یونانی اور دیگر روایتی طب میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں، مفردات اور ان کے خواص کو جاننا ہر طب کے طالب علم اور طبیب کے لئے ضروری ہے۔ “طبی مفردات ایپ” ایک مکمل اور جامع پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جس میں آپ کو جڑی بوٹیوں اور دیگر مفردات کے بارے میں تفصیل سے معلومات ملیں گی۔

ایپ کی خصوصیات:

  1. جڑی بوٹیوں کی جامع فہرست:
    یہ ایپ طب میں استعمال ہونے والی مختلف جڑی بوٹیوں اور مفردات کی ایک وسیع فہرست پیش کرتی ہے۔ ہر جڑی بوٹی کا تعارف، خواص، فوائد اور نقصانات کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے تاکہ آپ انہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
  2. مفردات کی مکمل تفصیل:
    ہر جڑی بوٹی اور مفرد کے بارے میں مکمل معلومات شامل کی گئی ہیں، جیسے کہ ان کا سائنسی نام، مقامی نام، استعمال کے طریقے، اور ان کے جسم پر اثرات۔
  3. مفردات کے استعمالات:
    اس ایپ میں آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ ہر مفرد یا جڑی بوٹی کو کس مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ بیماریوں کا علاج، صحت کی بہتری، یا قدرتی طور پر جسمانی توانائی بڑھانے کے لئے۔
  4. نقصانات اور احتیاطی تدابیر:
    صرف فوائد نہیں بلکہ ہر جڑی بوٹی کے نقصانات اور اس کے استعمال میں احتیاطی تدابیر بھی بیان کی گئی ہیں تاکہ آپ اس کے صحیح استعمال سے فائدہ اٹھا سکیں اور نقصان سے بچ سکیں۔
  5. آسانی سے رسائی:
    اس ایپ کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ آپ کسی بھی جڑی بوٹی یا مفرد کا نام تلاش کر سکتے ہیں اور اس کے بارے میں مکمل تفصیل حاصل کر سکتے ہیں۔
  6. روزانہ کی معلومات:
    ایپ میں نئے اضافے اور تحقیق کے مطابق روزانہ معلومات فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ آپ کو طب کی دنیا میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ رکھا جا سکے۔
  7. علمی مواد:
    یہ ایپ محض معلوماتی نہیں، بلکہ یہ طبی دنیا میں مشہور اور تجربہ کار حکیموں اور ماہرین کی تحقیقات پر مبنی مواد فراہم کرتی ہے، جس سے آپ کو درست اور معتبر معلومات ملتی ہیں۔

استعمال میں آسانی:
یہ ایپ ہر کسی کے لئے قابل رسائی ہے، چاہے وہ طالب علم ہو، حکیم ہو یا محض جڑی بوٹیوں میں دلچسپی رکھنے والا فرد ہو۔ آپ جب چاہیں ان مفردات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

جسمانی علاج:
یہ ایپ آپ کو جسمانی بیماریوں کے علاج کے لئے مفردات فراہم کرتی ہے ان جڑی بوٹیوں کے استعمال کو بھی بیان کرتی ہے، جس سے آپ کی مجموعی صحت میں بہتری آ سکتی ہے۔

رابطہ کریں:
اگر آپ کو کسی بھی جڑی بوٹی یا مفردات سے متعلق مزید سوالات ہیں یا کسی خاص بیماری کے علاج کے لئے مشورہ چاہیے، تو آپ ہمارے ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں صحت مند زندگی گزارنے کی توفیق دے اور اس علم کو ہمارے لئے فائدہ مند بنائے۔ آمین۔



کتاب المفردات خواص الادویۃ

کتاب المفردات خواص الادویۃ تالیف: حکیم مظفر حسین۔ یہ مشہور زمانہ کتاب ہے جو ہر حکیم کے پاس لازمی ہوتی ہے۔ اس کتاب میں حروف تہجی کے اعتبار سے تمام جڑی بوٹیوں کے مختلف زبانوں میں نام، مقام پیدائش، پہچان اور تعارف و استعمال وغیرہ بتایا گیا ہے۔

Kitab Al Mufridat Khawais Al Adviah

by Hakeem Muzafar Husain

Read Online

Download



 

قانون مفرد اعضاء سیکھیں

گھر بیٹھے آن لائن طب پاکستانی قانون مفرد اعضاء سیکھنے کا نادر موقع۔ ون ٹو ون کلاس

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں۔

ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ آف طب پاکستانی

DITP Digital Institute of Tibb Pakistani Qanoon Mufrad Aza Course 2

 



خواص المفردات قانون مفرد اعضاء

طب یونانی کے حکماء نے جڑی بوٹیوں کے خواص پر بہت ساری کتابیں لکھی ہیں، لیکن اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس کتاب خواص المفردات میں جڑی بوٹیوں کے خواص قانون مفرد اعضاء کے ضابطے کے تحت لکھے گئے ہیں، چنانچہ حکیم یاسین دنیاپوری رحمہ اللہ جو حکیم صابر ملتانی رحمہ اللہ کے خاص شاگر تھے انہوں نے تین جلدوں میں تمام جڑی بوٹیوں کے خواص تحریک کے حساب سے لکھے ہیں۔

پہلی جلد خواص المفردات میں عضلاتی تحریک پیدا کرنے والی جڑی بوٹیوں کا تعارف ہے۔

دوسری جلد خواص المفردات میں غدی تحریک پیدا کرنے والی جڑی بوٹیوں کا تعارف ہے۔

تیسری جلد خواص المفردات میں اعصابی تحریک پیدا کرنے والی جڑی بوٹیون کا تعارف ہے۔

khawas ul mufradat Qanoon Mufrad aza

جلد اول عضلاتی جڑی بوٹیاں

آن لائن

ڈاون لوڈ کریں


جلد دوم غدی جڑی بوٹیاں

آن لائن

ڈاون لوڈ کریں


جلد سوم اعصابی جڑی بوٹیاں

آن لائن

ڈاون لوڈ کریں



کتاب المفردات

کتاب المفردات تالیف حکیم کبیر الدین

اس کتاب میں حکیم کبیر الدین مرحوم نے ہزاروں جڑی بوٹیوں کا مکمل تعارف اور استعمال کے بارے بتایا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے شروع میں طبی اصطلاحات اور جڑی بوٹیوں و ادویات کے متعلق علمی بحث بھی کی ہے۔

Read Online

Download



کتاب المفردات یعنی بیان الادویہ

کتاب المفردات یعنی بیان الادویہ تالیف: حکیم رام لبھایا

آج کل جدید نباتاتی سائنسدانوں نے ہر بوٹی کو مختلف خاندانوں میں منقسم کر دیا ہے اور لاطینی زبان میں بوٹیوں کے نام کو بوٹانیکل (Botanical) ، نام سے یاد کیا جاتا ہے جو تقریباً ہر یورپی ملک میں ایک جیسا ہوتا ہے اور یورپ کی ہر زبان کی کتاب میں لاطینی نام لکھا جاتا ہے۔ اس کتاب میں آپ کو بوٹانیکل نام اپنی ملکی زبان میں بھی مل جائے گا اور اس کتاب کی یہی سب سے بڑی اور ہم خصوصیت ہے جو دوسری کتب سے اس کو بالا اور برتر کرتی ہے، اور اس طرح دنیا کی کسی زبان میں اس بوٹی کا نام معلوم کر کے آپ اپنی معلومات کو وسیع تر کر سکتے ہیں۔ آپ کے ملک کی یہ بوٹیاں دنیا کے ہر حصہ میں استعمال ہوتی ہیں، جن کو آپ انگریزی ادویات ہے دنیا کے نام سے استعمال کرتے اور اپنی تازہ بوٹیوں کے مقابلہ میں ترجیح دیتے ہیں۔ بہت سی بوٹیاں ہم شکل بھی ہوتی ہیں اس لیے شناخت میں دقت ہوتی ہے۔ اس لئے ہم نے بوٹی کی جائے پیدائش اور مقامی نام بھی درج کر دیتے ہیں اور ماہیت کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے تاکہ آپ کو بوٹی کی تلاش میں دقت محسوس نہ ہو۔ میری عمر کا بیشتر حصہ دشوار گزار پہاڑوں، وسیع میدانوں اور سمندر کے کناروں پر سفر میں ؟ گزرا ہے اور جامعہ طیبہ (ہمدرد طبی کالج میں ادویہ کا عرصہ تھیں سال سے درس دے رہا ہوں، اس لیے اکثر بوٹیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر اور تجربہ کر کے دیکھا اور پرکھا ہے۔ اس طویل تجربہ کی روشنی میں ہوئی کی کچی اور حقیقی شناخت افعال و خواص ماہیت کو تحریر کر دیا گیا ہے۔ ادویہ کے اوصاف بیان کرتے ہوئے مبالغہ سے سخت پرہیز کیا ہے تا طلباء کو مغالطہ نہ ہو۔ آپ اس کتاب کو پڑھ کر ہر نسخہ کے درست اجزاء کو حاصل کر سکیں گے۔ اور ادویہ کے لاطینی نام جانے کی وجہ سے دنیا کے ہر ملک سے ان بوٹیوں کی تجارت کر کے فائدہ بھی حاصل کر سکیں گے۔

Kitab ul Mufridat

Read Online

Download



ھند و پاک کی جڑی بوٹیاں اور عجیب و غریب فوائد

ھند و پاک کی جڑی بوٹیاں المفردات حکیم محمد عبداللہ

اس کتاب میں حکیم محمد عبداللہ مرحوم نے ہند و پاک کی جڑی بوٹیوں کے عجیب و غریب فوائد اور تاثیرات کو بیان کیا ہے۔

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں



مخزن المفردات خواص الادویہ

مخزن المفردات خواص الادویہ تالیف: حکیم کبیر الدین

makhzan ul mufradat

Read Online

Download



بستان المفردات

بستان المفردات تالیف: حکیم عبدالحکیم

مفردات یعنی جڑی بوٹیوں کے تعارف، مزاج، اور فوائد و استعمالات پر مختصر مگر جامع کتاب ہے، یہ بہت نایاب کتاب ہے جو اب کسی بھی کتب خانے سے نہیں ملتی۔

Bustan ul Mufridat

by Hakeem Abdul Hakeem

Read Online

Download



کتاب المفردات باتصویر

kitab ul Mufradat

Read Online

کتاب المفردات باتصویر

Download



المفردات اسلامی

المفردات الاسلامی تالیف: حکیم فیض محمد فیض

اس کتاب میں سب سے اہم کمال یہ ہے کہ اس خطہ ارض میں پائی جانی والی جڑی بوٹیوں، سبزیوں، درختوں، اناجوں اور جانوروں کی قانون فطرت پرخاصیتیں اور فطری مزاج قائم کردیئے گئے ہیں۔ حکیم صاحب نے تمام غذاوں اور دوا کے تعلق پر معلومات و ہدایات قرآن و سنت سے ہی اخذ کر کے اس ڈھلتی ہوئی اور یہود کے ہاتھوں قتل ہونے والی غریب عوام کے لئے شافی علاج پیش کیا ہے۔

Al Mufradat ul Islami

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ پی ڈی ایف

Link 1   Link 2



مفردات عزیز

اس کتاب کی دو باتیں خاص ہیں ایک یہ کہ اس میں طب میں استعمال ہونے والے مختلف الفاظ اور اصطلاحات کا مطلب سمجھایا گیا ہے۔ اور دوسری کاص بات یہ ہے کہ اس کتاب مفردات عزیز میں مزاج کے لحاظ سے جڑی بوٹیوں کو تقسیم کرکے لکھ دیا گیا ہے۔ یعنی ہم کسی بھی مزاج مثلا گرم تر جڑی بوٹیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ سب ایک ہی جگہ اس کتاب میں جمع کر دی ہیں۔

Mufridat e Aziz

Read Online

Download



تحقیقات خواص المفردات

تحقیقات خواص المفردات از افادات حکیم انقلاب صابر ملتانی۔ مرتب: حکیم سید ادریس گیلانی

اس کتاب میں چند اہم جڑی بوٹیوں کے بارے حکیم صابر ملتانی رحمہ اللہ کی تحقیقات کو جمع کیا گیا ہے۔

khawas ul mufradat

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں



 

 یہ بھی دیکھیں: طب یونانی کی پوری لائبریری