تحفہ اعتکاف

تحفہ اعتکاف

تحفہ اعتکاف

تحفہ اعتکاف تالیف: مولانا عمران اشرف عثمانی

استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی عبدالمجید دین پوری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نائب مفتی دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

بسم الله الرحمن الرحیم

الحمد لله رب العلمين ، والصلوة والسلام على سيد المرسلين وعلى اله وصحبه اجمعين اما بعد !

اللہ تعالیٰ کی یاد اور عبادت کیلئے اپنے آپ کو مسجد میں پابند کرنے کا نام اعتکاف ہے، اعتکاف کی کئی قسمیں ہیں، کبھی نفلی واستخبابی ہوتا ہے اور کبھی مسنون و واجب ہوتا ہے، ہر ایک کے تفصیلی احکام و آداب اور وافر فضائل ومسائل ہیں ، جو حدیث وفقہ کی ہر کتاب میں تقریبا موجود ہیں، لیکن ہر کتاب ہر کسی کی دسترس میں نہیں ہوتی ، پھر بڑی کتابوں کے مختلف ابواب تک رسائی اور استفادہ اتنا آسان کام نہیں ہے کہ معمولی لکھا پڑھا مسلمان اپنی علمی ضرورت وہاں سے پوری کر سکے۔

اس لیے عامی افراد کے بسہولت استفادے کے لئے اعتکاف سے متعلق جملہ پہلوؤں پر مشتمل مواد چھان کر چیدہ چیدہ مسائل وفضائل اردو زبان میں آسان تعبیرات کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔

یہ پیش کش ہماری جامعہ کے ایک فاضل مولا نا محمد عمران عثمان صاحب حفظہ اللہ کی کاوش ہے، جہاں تک ہم نے اس رسالے کو دیکھا ہے عمدہ ترتیب، شائستہ تعبیر اور ہر مسئلے کے ماخذ کی نشاندہی سے خوب اطمینان ہوا ، اس لیے یہ چند سطریں تحریر کی گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ موصوف کا علمی سلسلہ ترقی پذیر ہو، آپ کی تعلیمی و تالیفی کاوشیں مقبول بارگاہ ہو کر مقبول عام ہوں۔ آمین

وصلى الله تعالى وسلم على حبيبه وعلى اله وصحبه اجمعين

فقط والسلام

Tuhfa e Itikaf

By Shaykh Muhammad Imran Usman (DB)

 

Read Online

 

 

 

Download


Discover more from E-Islamic Books

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading