Site icon E-Islamic Books

اصول طب Usool e Tibb

Usool e Tibb %D8%A7%D8%B5%D9%88%D9%84 %D8%B7%D8%A8

اصول طب Usool e Tibb

سید کمال الدین حسین ہمدانی

پیش لفظ

انسان اور حیوان میں بنیادی فرق نطق اور شعور کا ہے۔ان دوخدادادصلاحیتوں نے انسان کو نی صرف اشرف الخلوقات کا درجہ دیا بلکہ اسے کائنات کے ان اسرار ورموز سے بھی آشنا کیا جواسے چینی اور روحانی ترقی کی معراج تک لے جا سکتے تھے۔ حیات و کائنات کے نفلی عوامل سے آگہی کا نام ہی علم ہے ۔ علم کی دواساسی شاخیں ہیں باطنی علوم اور ظاہری علوم ۔ باطنی علوم کا تعلق انسان کی داخلی دنیا اور اس دنیا کی تہذیب تظہیر سے رہا ہے ۔ مقدس پیغمبروں کے علاوہ ،خدارسیدہ بزرگوں، بچے صوفیوں اور سنتوں اور فکر رسا رکھنے والے شاعروں نے انسان کے باطن کو سنوار نے اور نکھارنے کے لیے جو کوششیں کی ہیں وہ سب اسی سلسلے کی مختلف کڑیاں ہیں ۔ ظاہری علوم کا تعلق انسان کی خارجی دنیا اور اس کی تشکیل و تعمیر سے ہے۔ تاریخ اور فلسفہ، سیاست اور اقتصاد، سماج اور سائنس و غیر علم کے ایسے ہی شعبے ہیں ۔ علوم داخلی ہوں یا خارجی ان کے تحفظ و ترویج میں بنیادی کردار لفظ نے ادا کیا ہے ۔ بولا ہوا لفظ ہو یا لکھا ہوا لفظ ، ایک نسل سے دوسری نسل تیک علم کی منتقلی کا سب سے موثر وسیلہ رہا ہے ۔ لکھے ہوۓ لفظ کی عمر بولے ہوۓ لفظ سے زیادہ ہوتی ہے۔اس لیے انسان نے تحریر کانن ایجاد کیا اور جب آگے چل کر چھپائی کافن ایجاد ہوا تو لفظ کی زندگی اور اس کے حلقہ اثر میں اور بھی اضافہ ہو گیا۔

کتا ہیں لفظوں کا ذخیرہ ہیں اور اسی نسبت سے مختلف علوم وفنون کا سر چشمہ۔ قومی کونسل براے فروغ اردو زبان کا بنیادی مقصد اردو میں اچھی کتا ہیں طبع کرنا اور انھیں کم سے کم قیمت پر علم وادب کے شائقین تک پہنچانا ہے ۔ اردو پورے ملک میں کبھی جانے والی ، بولی جانے والی اور

Usool e Tibb

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ

طب یونانی کی پوری لائبریری

Exit mobile version